سرینگر//
شہرہ آفاق سونہ مرگ میں منگل کی صبح سیاح دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز سونہ مرگ کے ایک ہوٹل میں ممبئی سے تعلق رکھنے والے دیپک شاہ نے سینے میں در د کی کی شکایت کی چنانچہ افراد خانہ نے اس کو پرائمری ہیلتھ سینٹر سونہ مرگ منتقل کیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ سیاح دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ہے ۔