منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

در اندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا:فوج

’ لگتا ہے کہ پاکستان جموںکشمیر میں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کی لگاتار کوششیں کر رہا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-05
in اہم ترین
A A
در اندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا:فوج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
فوج کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے در اندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
فوج نے کہا کہ مژھل سیکٹر میں تین مئی کے آپریشن کو کامیابی سے انجام دیتے ہوئے دو جنگجوئوں کو مار گرایا گیا۔
ان باتوں کا اظہار برگیڈئر ونود سنگھ نیگی نے جمعرات کو زیڈ گلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ان کے ہمراہ ایس ایس پی کپوارہ بھی تھے ۔
نیگی نے مژھل سیکٹر میں دو جنگجوئوں کو مارنے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا’’انٹلی جنس ایجنسیوں کو لگاتار اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ سر حد پار لانچنگ پیڈس پر جنگجو در اندازی کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں جس کے پیش نظر علاقے میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا‘‘۔
فوجی کمانڈر کا کہنا تھا’’یکم مئی کو ایس ایس پی کپوارہ نے مجھے فون پر بتایا کہ ایک یا دو مئی کی رات کچھ جنگجو در اندازی کرسکتے ہیں جس کے بعد علاقے میں اضافی فوجی تعیناتی عمل میں لائی گئی‘‘۔
نیگی نے کہا کہ فوجی جوانوں نے تین مئی کی صبح ساڑھے آٹھ بجے اے کے۴۷رائفلوں سے لیس دو جنگجوئوں کی حرکت دیکھی۔انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں جنگجوئوں کو مار گرایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات کے باوجود بہادر فوجی جوانوں نے یہ آپریشن کامیابی سے انجام دیا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران جنگی اسٹور اور کھانے پینے کا سامان بر آمد کیا گیا۔
برگیڈیئر نیگی نے کہا کہ اس سے لگتا ہے کہ پاکستان جموں وکشمیر میں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کی لگاتار کوششیں کر رہا ہے جن کو ناکام بنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا’’میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہاں فوجی جوان انتہائی چوکس ہیں اور ہم در اندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ‘‘۔
اس موقع پر ایس ایس پی کپوارہ نے بتایا کہ دشمن کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل فوج کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرتے ہیں اور ہر انٹلی جنس ان پٹ کو شئیر کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی در انداز کو در اندازی کرکے یہاں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوجوان نے جہلم میں چھلانگ لگائی‘لاش باز یاب

Next Post

کریری بارہمولہ جھڑپ میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک

کریری بارہمولہ جھڑپ میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.