جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے: سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-29
in ٹاپ سٹوری
A A
مودی کے دورے میں اہم اعلانات متوقع:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

جموں/ 29 مارچ
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی)‘منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ تین چار برسوں میں تعمیر ترقی کی رفتار میں مثالی تبدیلی واقع ہوئی ہے ۔
سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و قانون کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے اور سال گذشتہ ریکارڈ تعداد میں سیاح جموں وکشمیر آئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کی صنعتی ترقی کےلئے 70 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں جموں وکشمیر بجٹ برائے مالی سال 2024۔2023 کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
سنہا نے کہا”یہ امرت کال کا پہلا بجٹ ہے اور تیسری بار ایسا ہوا ہے کہ جموں وکشمیر کا بجٹ ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے تاکہ ترقی کو یقینی بنایا جا سکے“۔
ایل جی کا کہنا تھا”یہ بجٹ امرت کال کے دوران ترقی کے سفر کو تقویت دے گا اور ہم گذشتہ تین برسوں سے نئے جموں وکشمیر کے خواب کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں“۔
سنہا نے کہا کہ ایک لاکھ18 ہزار 5 سو کروڑ روپے کا بجٹ تمام لوگوں کے خوابوں کو پورا کرے گا۔انہوں نے کہا”میں اس بجٹ کےلئے وزیر اعظم نریندر مودی جی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں وزیر داخلہ امیت شاہ جی کا بھی ممنون ہوں“۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و قانون کی صورتحال میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا”اس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں جیسے کہ ایک کروڑ 88 لاکھ سیاح جموں و کشمیر آئے ہیں یہ سال گذشتہ کے اعداد و شمار ہیں“۔
سنہا کا کہنا تھا”اب رات دیر گئے تک لوگ شکارا سواری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ‘لوگ ہوٹلوں اور ریستوران میں شام کا کھانا کھاتے ہیں اور یہاں اب سنیما گھر بھی اچھی طرح سے چلنے لگے ہیں“۔
ایل جی نے کہا کہ کشمیر میں شبانہ بس سروس بھی شروع ہوئی ہے میرے خیال میں ایسا تیس برسوں کے بعد ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب یہاں اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں میں بھی درس وتدریس کا کام اچھی طرح سے چل رہا ہے اور دکان بھی کھلے رہتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا کہ سال گذشتہ جموں و کشمیر میں 14.64 فیصد اقتصادی ترقی ہوئی ہے اور ٹیکس ریونیو میں بھی 31 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، امرت سارو وار، آزادی کا امرت مہاتسو، نشہ مکت ابھیان وغیرہ جیسے اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے میں سر فہرست ہے ۔انہوں نے کہا کہ بے روز گاری کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا” 33 ہزار 4 سو 26 اسامیوں کو بھرتی ایجنسیوں کو دئے گئے ہیں اور 25 ہزار 4 سو 50 سلیکشنز کی گئی ہیں“۔انہوں نے کہا کہ قریب 2 لاکھ 2 ہزار 7 سو 49 نوجوانوں کو مختلف سیلف ایمپلائمنٹ اسکیموں کے تحت کور کیا گیا ہے ۔
سنہا نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی دوگنا ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال 2018 میں 15 سو سے 16 سو کلو میٹر کے مقابلے میں اب 32 سو کلو میٹر سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت کاگجرات کے فراڈیا کرن پٹیل معاملے کی تحقیقات کا حکم

Next Post

مساجد میں ’سیاست ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین
تازہ تریں

پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین

2025-05-05
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

مساجد میں ’سیاست ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.