بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

رمضان المبارک کے پہلے جمعے پر بڑے اجتماعات

جامع مسجد اور درگاہ حضرت بل میں بڑی تعداد نے نماز ادا کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-25
in اہم ترین
A A
جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات

SRINAGAR, APR 29 (UNI):- Devotees offering namaz on the last Friday of Ramadan at Hazratbal shrine in Srinagar. UNI PHOTO-76U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

سرینگر///
رمضان المبارک کے پہلے جمعے کے موقعے پر وادی کشمیر کی تمام جامع مساجد، درگاہوں اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کے انتہائی روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے ۔
سب سے بڑے اجتماعات تاریخی جامع مسجد سری نگر اور درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئے جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز جمعہ باجماعت ادا کی۔
تاریخی جامع مسجد نوہٹہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر گلی کوچوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نگرانی کی جارہی تھی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے جمعے کے موقعے پر وادی کشمیر کے اطراف واکناف میں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے ، سب سے بڑی تقریب تاریخی جامع مسجد نوہٹہ سری نگر اور درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی۔
نمائندے نے بتایا کہ جھیل ڈل کے کناروں پر واقع آثار شریف درگاہ حضرت بل میں لوگوں کی بھاری تعداد نے نماز جمعے میں شرکت کی جس میں مرد و زن ، بچے اور بوڑھے شامل تھے ۔
اس موقع پر وادی کشمیر میں امن و امان کی خاطر خصوصی دعاوں کا بھی اہتمام ہوا۔
انتظامیہ نے آثار شریف درگاہ حضرت بل میں زائرین کو ہر ممکن سہولت پہنچانے کی غرض سے تمام انتظامات کئے تھے جن میں ٹرانسپورٹ، صحت وصفائی کے علاوہ دیگر سہولیات شامل ہیں۔
دریں اثنا سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں واقع وادی کشمیر کی قدیم ترین اور تاریخی جامع مسجد میں بھی رمضان المبارک کے پہلے جمعے پر لوگوں کی بھاری تعداد نے نماز ادا کی۔
علاوہ ازیں سری نگر پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے جمعے پر سرینگر کی مساجد میں پُر امن طورپر نماز جمعہ ادا کی گئی۔
بیان کے مطابق تاریخی جامع مسجد میں زائد از اٹھارہ ہزار اور آثار شریف درگاہ حضرت بل میں پچاس ہزار کے قریب روزہ داروں نے نماز جمعہ ادا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر اور قصبہ جات میں ہلکی بارشوں سے موسم سرد

Next Post

گاندربل سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک‘ تین دیگر زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

گاندربل سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک‘ تین دیگر زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.