ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کھجوروں کی خرید و فروخت میں اضافہ

وادی کے بازاروں میںدکانوں اور ٹھیلوںپر مختلف قسم کی کھجوریں دستیاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-24
in مقامی خبریں
A A
ماہ صیامـ:رش سے بچنے کیلئے عمرہ زائرین کومختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
وادی کشمیر میں ماہ مبارک رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جہاں مختلف قسموں کی کھجوروں کی دکانیں مزید سجائی اور سنواری جاتی ہیں وہیں بازاروں میں کھجوروں سے لدے ٹھیلے بھی نمودار ہو جاتے ہیں۔
ان کھجوروں کی دکانوں اور ٹھیلوں پر افطار سے قبل روزہ داروں کی کافی بھیڑ لگی رہتی ہے کیونکہ وادی میں بھی کھجور سے روزہ کھولنے کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔
ایم رجب اینڈ سنز کے عمیر رونگا نے کھجوروں کی تجارت سے متعلق یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ کھجور یںخاص طور پر تین علاقوں سے آتی ہیں جن میں مدینہ، فارس اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔
رونگا کا کہنا تھا کہ یہ علاقے دنیا بھر کو کھجوریں سپلائی کرتے ہیں۔کھجور وںکی اقسام کے بارے میں تاجر نے کہا کہ جس طرح سیبوں کی کئی اقسام ہیں اسی طرح کھجوروں کی بھی کئی اقسام ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے اعلیٰ قسم اور قیمتی کھجور مجدول ہے جو شام سے آتی ہے ۔
تاجر کاکہنا تھا’’یہ تجارت سال بھر چلتی ہے تاہم ماہ رمضان میں خریداروں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ اس دوران گھر کے تمام افراد کھجور کھاتے ہیں‘‘۔
کھجوروں کی مانگ کے بارے میں رونگا نے کہا کہ اچھا مارکیٹ ہے اور لوگ مختلف قسموں کی کھجوریں خرید رہے ہیں۔
اویس فارق نامی ایک اور کھجوروں کے تاجر نے کہا کہ کھجوروں کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قلمی اور سفاری کھجور کی قیمت۲۸۵۰روپے فی۵کلو ہے جو سال گذشتہ صرف۲۲۰۰روپے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لوگ زیادہ تر ان ہی دو قسموں کی کھجوریں خریدتے ہیں۔
فاروق نے کہا کہ مجدول سب سے قیمتی کھجور ہے جس کی ایک کھجور کی قیمت۳۰سے۳۲روپے ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری دکان پر خریداروں کا کافی رش ہے اسٹاک بھی ختم ہوگیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لوگ سال بھر کھجور کھاتے ہیں خاص طور پر موسم سرما کے دوران، لیکن ماہ رمضان میں اس کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ ہوجاتا ہے ۔
وسطی ضلع بڈگام کے مین ٹائون کے بشیر احمد نامی ایک ٹھیلے والے یو این آئی کو بتایا کہ لوگوں میں روزہ توڑنے کے لئے مختلف قسموں کی کھجوریں خریدنے کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا’’میں سال کے باقی مہینوں کے دوران دوسرے میوے بیچتا ہوں لیکن ماہ رمضان کے دوران مختلف قسم کے کھجور فروخت کرتا ہوں‘‘۔
دریں اثنا محمد الطاف نامی ایک شہری نے یو این آئی کو بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران ہر روز کھجوروں سے روزہ توڑنا ہمارا کئی برسوں کا معمول ہے ۔انہوں نے کہا’’میں ہر روز کم سے کم ایک سو روپے کی کھجوریں گھر لے جاتا ہوں۔ ہمارے جملہ اہل خانہ کھجور وںسے ہی روزہ کھولنے کو ترجیح دیتے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں :ماںبیٹی پراسرا ر طور پر لاپتہ، تلاش جاری

Next Post

فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں کا جموں میں احتجاج جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں کا جموں میں احتجاج جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.