سرینگر//
سرینگر کے بڈ شاہ پل سے ایک شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا تاہم ریور پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اس شخص کو ڈوبنے سے بچایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز سری نگر کے بڈ شاہ پل سے ایک نامعلوم شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی تاہم ریور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران اس شخص کو زندہ پانی سے باہر نکالا گیا۔
بتادیں کہ کشمیر میں خود کشیوں کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ کے باعث عوامی حلقوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔