ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر سرکاری اراضی کو فروخت کرنے والے محکمہ مال کے آفیسران کے خلاف سی بی آئی انکوائری ہونی چاہئے:رینا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-09
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اب کی بار جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پچاس سیٹیں حاصل کرے گی: روندر رینا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر/۹فروری
جموںکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)یونٹ کے صدر رویندر رینا کا کہنا ہے کہ لینڈ مافیا نے بڑے پیمانے پر سرکاری اراضی پرقبضہ کرکے اُس زمین کو محکمہ مال کے اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے غریبوں کو فروخت کیا ہے لہذا اُن آفیسران کے خلاف بھی اب کارروائی ہونی چاہئے ۔
رینانے کہاکہ اس معاملے کی سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات ہونی چاہئے اورسبکدوش ہونے والے محکمہ مال کے اُن آفیسران کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے جنہوں نے اپنی کرسی کا ناجائز استعمال کرکے سرکاری اراضی کے کاغذات بنائے ۔
ان باتوں کا اظہاررینانے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔
بی جے پی یونٹ صدر نے کہاکہ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کو بتایاکہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ اُن محکمہ مال کے آفیسران کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے جنہوں نے لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر سرکاری اراضی فروخت کی ہے ۔
رینا کے مطابق اس میں غریبوں کا کوئی قصور ہی نہیں کیونکہ محکمہ مال کے سابقہ آفیسران نے اپنی کرسی کا غلط استعمال کرکے سرکاری اراضی کے کاغذات بنائے لہذا کارروائی محکمہ مال کے آفیسران کے خلاف ہونی چاہئے ۔
بی جے پی یونٹ صدر نے کہا کہ جموں میں لینڈ مافیا نے ہزاروں کنال سرکاری اراضی کو محکمہ مال کے آفیسران کے ساتھ مل کر فروخت کیا اور یہاں تک جعلی کاغذات بھی بنا ڈالے ۔
رینانے کہاکہ محکمہ مال کے آفیسران نے لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر غریبوں کو دھوکہ دے کر کروڑوں روپیہ کمائے ۔انہوں نے کہاکہ پچھلے ایک ہفتے سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ملنے آئے اور بتایا کہ محکمہ مال کے بعض آفیسران نے لینڈ مافیا سے ملی بھگت کرکے سرکاری اراضی کو فروخت کیا ہے ۔
بی جے پی کے ےونٹ صدر نے بتایا کہ میں نے یہ معاملہ ایل جی منوج سنہا اور چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کی نوٹس میں لایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ منوج سنہا نے یقین دلایا کہ ملوث محکمہ مال کے آفیسران جن میں پٹواری ، نائب تحصیلدار ، تحصیلدار اور گرداوار شامل ہیں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
رینا نے کہاکہ اس معاملے کی سی بی آئی کے ذریعے جانچ ہونی چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہو سکے ۔انہوں نے مزید کہاکہ جس نے اراضی خریدی اُس کا تو کوئی قصور نہیں ، جرم تو اُس نے کیا جس نے لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر سرکاری اراضی کو فروخت کر ڈالا۔
اُن کے مطابق ایل جی منوج سنہا کو بتایا کہ جن لوگوں کے پاس پانچ سے دس مرلہ اراضی ہے اُن کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جانی چاہئے اور اُن کی کالنیوں کو ریگولرئز کیا جانا چاہئے ۔
رینا نے کہاکہ ایل جی منو ج سنہا نے یقین دلایا کہ غریبوں کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر محکمہ مال کے جن آفیسران نے سرکاری اراضی کو فروخت کرکے بہتی ہوئی گنگا میں ہاتھ ڈبویا اُن کے خلاف بھی اور جو ریٹائرڈ ہوئے ہیں اُن کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے ۔
بی جے پی کے ےونٹ صدرنے بتایا کہ سرکار کو محکمہ مال کے آفیسران کی جائیداد کے بارے میں پتہ لگانا چاہئے اور جن آفیسران نے کالے دھن سے جائیداد بنائی اُنہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاجانا چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں تین سے پانچ انچ برف باری کا امکان :سونم لوٹس

Next Post

یہ ملک کسی ایک خاندان کی جاگیر نہیں: مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
کشمیر میںحالات بدل گئے‘امن و امان لوٹ آیا ہے

یہ ملک کسی ایک خاندان کی جاگیر نہیں: مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.