جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شاہ سلمان نے فلاحی کاموں کیلئےقومی مہم شروع کرنے کی منظوری دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-07
in عالمی خبریں
A A
شاہ سلمان نے فلاحی کاموں کیلئےقومی مہم شروع کرنے کی منظوری دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

پیونگ یونگ//
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سات رمضان المبارک جمعہ کی شام کو خیراتی کاموں کے لیے دوسری قومی مہم شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یہ مہم فلاحی کاموں کے تمام پہلوؤں کی کفالت کی توسیع اور اس مقدس مہینے میں خیراتی سرگرمیوں کی سرپرستی کرنے کے لیے شروع کی جا رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے مزید کہا کہ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے سربراہ اور احسان پلیٹ فارم کی نگران کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ بن شرف الغامدی نے خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔۔
ان کا کہنا تھا کہ ولی عہد سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے احسان پلیٹ فارم کی لامحدود مدد کی بہ دولت یہ پلیٹ فارم مملکت میں فلاحی سرگرمیوں میں دوسری تمام تنظیموں کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کی جانب سے فلاحی کاموں کے لیے قومی مہم کا آغاز دو سال قبل کیا تھا۔ اس مہم کے پہلے سال میں رمضان میں مخیر حضرات کی طرف سے غیرمعمولی تعاون فراہم کیا گیا۔
مہم میں عطیات دے کر حصہ لینے کے لیے 8001247000 پر بینیفیکٹرز سروس سینٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ احسان پلیٹ فارم کی سرپرستی ایک نگران کمیٹی کرتی ہے جس میں 12 سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ شاہی عدالت میں مشیر اور سینیر سکالرز کی کونسل کے رکن الشیخ عبداللہ بن محمد المطلق کی سربراہی میں ایک قانونی کمیٹی ہوتی ہے۔ مجموعی طورپر ایک ارب 40 لاکھ 50 ہزار ریال عطیہ دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرینی صدر کا روس کو فوری سلامتی کونسل سے نکالنےکا مطالبہ

Next Post

پٹن کے گنڈ ابراہیم میں جھگڑے کے دوران عارضی ملازم مارا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

پٹن کے گنڈ ابراہیم میں جھگڑے کے دوران عارضی ملازم مارا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.