بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کرکے ون ڈے میں نمبر ایک بنا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-25
in کھیل
A A
تیسرا ٹی 20 ٹائی، ہندوستان نے سیریز 1-0 سے جیتی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

اندور//
ہندوستان نے کپتان روہت شرما (101) اور شبھمن گل (112) کی شاندار سنچریوں کی بدولت منگل کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 90 رن سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 3-0سے جیت لی۔
ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 385 رن بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 41.2 اوور میں 295 رن پر ڈھیر ہوگئی۔
روہت اور گل نے ڈبل سنچری کی شراکت داری کرتے ہوئے ہندوستان کی جیت کی بنیاد رکھی۔ روہت نے 85 گیندوں پر نو چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 101 رن بنائے، جس سے ون ڈے کرکٹ میں 1101 دنوں کی خشک سالی کا خاتمہ ہوا۔ دو میچز قبل ڈبل سنچری بنانے والے گیل نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے 78 گیندوں پر 112 رن بنائے جس میں 13 چوکے اور پانچ فلک بوس چھکے شامل تھے۔ درمیانی اووروں میں کئی دھچکوں کے بعد ہندوستانی اننگز ڈگمگا گئی جس کے بعد ہاردک پانڈیا نے 38 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رن بنا کر ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے نے سنچری اسکور کی لیکن انہیں کوئی سہارا نہ مل سکا۔ کونوے نے اکیلے 100 گیندوں پر 12 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 138 رن بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور 42 (ہنری نکولس) رہا۔
یہ رن کے لحاظ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی چوتھی سب سے بڑی جیت ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھی نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست مقام پر پہنچ گیا ہے۔
روہت نے 85 گیندوں پر نو چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے، جس سے ون ڈے کرکٹ میں 1101 دنوں کی خشک سالی کا خاتمہ ہوا۔ دو میچز قبل ڈبل سنچری بنانے والے گیل نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے 78 گیندوں پر 112 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور پانچ فلک بوس چھکے شامل تھے۔ درمیانی اووروں میں ہندوستان کو کئی دھچکے لگنے کے بعد پانڈیا نے اننگز کو سنبھالا اور 38 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

Next Post

وزیر اعظم سے حج فارم 2023 جلد از جلد جاری کرانے کا مطالبہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
مودی نے ڈانڈی مارچ کی برسی پرمہاتما گاندھی اوردیگران کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم سے حج فارم 2023 جلد از جلد جاری کرانے کا مطالبہ کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.