اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جڈیجہ رنجی میں واپسی پر بغیر وکٹ کے رہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-25
in کھیل
A A
جڈیجہ بنگلہ دیش کے دورے سے باہر رہ سکتے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

چنئی//) ہندوستانی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ جو رنجی ٹرافی میں چوٹ سے ٹھیک ہونے کے تقریباً چھ ماہ بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی کر رہے ہیں، منگل کو تمل ناڈو کے خلاف ایلیٹ گروپ-بی کے میچ میں کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔
ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں چار روزہ میچ کے پہلے دن تمل ناڈو نے سوراشٹرا کے خلاف پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 183 رن بنائے۔ اوپنر سائی سدرشن اور بابا اپراجیت 45-45 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ بابا اندراجیت 45 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سوراشٹرا کی جانب سے چراغہ جانی نے دو جبکہ یوراج سنگھ ڈوڈیا اور دھرمیندر سنگھ جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ رویندر جڈیجہ نے آج 17 اوور کرائے اور دو میڈن اوور کے ساتھ 36 رن دیے، حالانکہ وہ کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
شاندار فیلڈر جڈیجہ گزشتہ سال اگست میں ایشیا کپ کے دوران انجری کے بعد بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریہیب سے گزر رہے تھے۔
ہندوستان 9 فروری سے شروع ہونے والی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گا، جہاں جڈیجہ کی موجودگی ہندوستانی ٹیم کے لیے اہم ہوگی۔ این سی اے نے جڈیجہ کو میدان میں اتارنے کے لیے فٹ قرار دیا تھا، حالانکہ بی سی سی آئی نے انہیں بین الاقوامی اسٹیج پر لانے سے پہلے رنجی ٹرافی میں ان کی فٹنس کا جائزہ لینا بہتر سمجھا۔
کھیل کے میدان میں واپسی کے لیے پرجوش جڈیجہ نے میچ سے پہلے کہا تھا کہ وہ میدان میں واپس آ کر اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی واپسی سے ٹیم کو فائدہ پہنچے گا، حالانکہ ان کی ترجیح یہ ہوگی کہ وہ اپنا 100 فیصد حصہ دیں اور میدان پر فٹ رہیں۔
جڈیجہ کی چنئی میں کارکردگی ان کے ہندوستانی ٹیم میں واپسی کے دعوے کو مستحکم کرنے میں مدد دے گی۔ جڈیجہ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک 60 میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 36.57 کی اوسط سے 2523 رن بنائے ہیں جب کہ بالر کے طور پر انہوں نے 24.71 کی اوسط سے 242 وکٹ حاصل کیے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاداب خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح کرلیا

Next Post

اسمرتی، ہرمن پریت ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی
کھیل

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

2026-09-05
کھیل

پاؤلا باڈوسا کو شکست دے کر کوکو گوف یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

2026-09-05
کھیل

اسمرتی مندھانا کی ریکارڈ سنچری اننگ سے ہندوستان ناک آؤٹ میں

2026-09-05
کھیل

پڈیکل اور سراج ساؤتھ زون کی ٹیم میں شامل

2026-09-05
کھیل

اے ایف سی انڈر-20 ایشین کپ کوالیفائر میں ہندوستان ازبکستان سے 0-4 سے ہارا، امیدیں برقرار

2026-09-05
کھیل

ایک ہفتے میں دو ہیٹ ٹرکس، ہنری کروکومب نے وسیم اکرم کے منفرد کلب میں جگہ بنا لی

2026-09-05
کھیل

کیٹلی کرکٹ آسٹریلیا کی ’نیشنل ڈیولپمنٹ لیڈ‘ مقرر

2026-09-05
Next Post
ہرمن پریت، مندھانا اور دیپتی کپتانی سنبھالیں گی، میتھالی اور جھولن باہر

اسمرتی، ہرمن پریت ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.