سرینگر/۲۲ جنوری
سرینگر جموں شاہراہ پر اتوار کی سہ پہر کو گاڑیوں کی آمدورفت بحال کردی گئی۔
ایک مقامی خبرخبر رساں ایجنسی نے حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ آج دوپہرڈیڑھ بجے بجے ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل پڑا تھا اور اسے دوپہرڈھائی بجے بحال کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ داول پل، ادھم پور کے قریب سڑک کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ "ایک طرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے،” انہوں نے کہا۔