الریاض//
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو کے ساتھ مل کر سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) خام تیل سے پیٹرو کیمکلز تیار کرنے کا پہلا ادارہ شروع کرنے کا ارداہ رکھتا ہے۔
جبیل میں سابک کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر وزیر توانائی کے مطابق یہ ادارہ یومیہ چار لاکھ بیرل کام تیل کو پیٹرو کیمیکلز میں تبدیل کرنے کی گنجائش کا حامل ہو گا۔ اس ادارے کو مشرقی صوبے کے شہر راس الخیر میں قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا دنیا میں تیل کی ضروریات میں 2040 تک 60 فیصد اضافہ ہوتا جائے گا۔ اس لیے سابک نے آرامکو کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں کہ 45 فیصد خام تیل کو براہ راست پیٹرو کیمیکل میں تبدیل کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں امریکی انجینئیرنگ گروپ کے بی کےکو پراجیکٹ کی انتطامی ذمہ داری کا ٹھیکہ ایوارڈ کر دیا گیا ہے۔
وزیر توانائی نے کہا یہ منصوبہ کئی ارب ڈالر کی لاگت سے شروع کی جائے گا۔ یہ منصوبہ 2023 تک ممکنہ طور پر سعودیہ کے ایک اہم منصوبہ بن سکے گا اور سعودی شرح نمو میں اہم کردار ادا کر سکے گا۔