سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے تاریخی مغل روڈ پر جمعرات کو تین روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔
یہ روڈ پیر کی گلی پر تازہ برف باری کے بعد تین روز قبل ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ برف ہٹانے کے بعد مغل روڈ پر جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔