اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے ہندوستان کے 50ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-09
in تازہ تریں
A A
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے ہندوستان کے 50ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۹نومبر

جسٹس ڈی وائی۔ چندر چوڑ نے بدھ کو ہندوستان کے 50ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ صدر دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں سینئر جج کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

17 اکتوبر کو صدر مرمو نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس چندر چوڑ کو چیف جسٹس مقرر کیا۔

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ (دھننجے یشونت چندرچوڑ) 11 نومبر 1959 کو پیدا ہوئے ۔ وہ 10 نومبر 2024 کو سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کے لیے مقررہ 65 سال کی عمر میں ریٹائر ہو جائیں گے ۔

اس وقت کے چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت نے 11 اکتوبر کو مرکزی حکومت سے جسٹس چندر چوڑ کو اپنا جانشین بنانے کی سفارش کی تھی۔

سپریم کورٹ کی روایت کے مطابق عام حالات میں سینئر ترین جج کو چیف جسٹس بنانے کی روایت رہی ہے ۔ جسٹس چندر چوڑ اس سلسلے میں جسٹس للت کے بعد آتے ہیں۔

جسٹس للت نے 27 اگست 2022 کو ہندوستان کے 49ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ وہ چیف جسٹس کے طور پر 74 دن کی مختصر مدت ملازمت کے بعد 8 نومبر 2022 کو 65 سال کی عمر میں ریٹائر ہوئے ۔

جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے والد جسٹس وائی وی چندرچوڑ سب سے طویل مدت تک – تقریباً سات سال اور چار ماہ تک ہندوستان کے چیف جسٹس رہے ۔

جسٹس وائی وی چندرچوڑ 22 فروری 1978 سے 11 جولائی 1985 تک چیف جسٹس رہے ۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے دہلی یونیورسٹی سے ایل ایل بی مکمل کرنے کے بعد امریکہ کے ہارورڈ لا اسکول سے ایل ایل ایم کی ڈگری اور فارنسک سائنس میں ڈاکٹریٹ (ایس جے ڈی) حاصل کرنے کے بعد بمبئی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پریکٹس کی۔

جسٹس چندر چوڑ کو 13 مئی 2016 کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ، وہ 29 مارچ 2000 سے الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس (31 اکتوبر 2013) کے طور پر اپنی تقرری تک بمبئی ہائی کورٹ کے جج تھے ۔

انہوں نے سینٹ اسٹیفن کالج، دہلی یونیورسٹی سے معاشیات میں آنرز کے ساتھ گریجویشن اور کیمپس لاءسینٹر (یونیورسٹی آف دہلی) سے ایل ایل بی کی پڑھائی مکمل کی۔

انہیں 13 مئی 2016 کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ 31 اکتوبر 2013 سے سپریم کورٹ میں اپنی تقرری تک الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے ۔

ڈاکٹر چندر چوڑ کو ایڈوکیٹ سے ترقی دی گئی اور 29 مارچ 2000 کو بمبئی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کیا گیا۔انہوں نے سال 1998 سے 2000 تک ہندوستان کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ جون 1998 میں انہیں بمبئی ہائی کورٹ نے سینئر وکیل کے طور پر نامزد کیا تھا۔

جسٹس چندرچوڑ نے امریکہ میں ممبئی یونیورسٹی اور اوکلاہوما یونیورسٹی اسکول آف لاءمیں تقابلی آئینی قانون کے وزٹنگ پروفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امیت شاہ آج اعلیٰ سطحی آئی بی میٹنگ کی صدارت کریں گے ‘اخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

Next Post

این آئی ٹی سری نگر معاملہ:پانچ طلبا معمولی زخمی، حالات نارمل:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

این آئی ٹی سری نگر معاملہ:پانچ طلبا معمولی زخمی، حالات نارمل:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.