جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ حقوق دینا کوئی غیر قانونی کام نہیں: رویندر رینا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-12
in تازہ تریں
A A
اب کی بار جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پچاس سیٹیں حاصل کرے گی: روندر رینا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

سرینگر/ 12اکتوبر
جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے واضح کیا ہے کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنا کوئی غیر قانونی کام نہیں بلکہ ملک کے آئین نے لوگوں کو یہ اختیارات دیے ہیں کہ وہ کہیں پر بھی اپنے ووٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔
رینا نے کہا کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا”چونکہ دفعہ 370 کے قانون کو منسوخ کیا گیا ہے لہذا ملک کے سبھی قوانین اب جموں وکشمیر میں بھی لاگو ہیں“۔
ذرائع کے مطابق جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنے کے حوالے سے لئے گئے فیصلے کی صوبہ جموں میں بھی سخت مخالفت ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔
جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال 1950میں اُس وقت کی حکومت نے ایک قانون پاس کیا تھا جس کے تحت بھارت کے سبھی شہریوں کو کسی بھی ریاست یا یونین ٹریٹری میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے ۔
رینا نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت نئے ووٹروں کی رجسٹریشن ہو رہی ہے اور آئین کے تحت متعلقین اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
اُن کے مطابق غیر مقامی افراد جموں وکشمیر میں اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں یہ کوئی غیر قانونی کام نہیں بلکہ آئین نے اُنہیں اس کا حق دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا”ہمارا آئین کہتا ہے ہر ایک شہری کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے “۔
بی جے پی یونٹ صدر نے بتایا کہ چونکہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کے باعث غیر مقامی افراد یہاں پر اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کرسکتے تھے اب مرکزی حکومت نے اس قانون کو منسوخ کیا لہذا ملک کے سبھی قوانین یہاں پر بھی لاگو ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کررہی ہیں اور پروپگنڈے کے ذریعے پُر امن حالات میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
رینا کے مطابق یہ کوئی نیا قانون نہیں بلکہ پُرانا قانون ہے اور اس پر پچھلے 70 برسوں سے عملدرآمد ہو رہا ہے ۔
بتادیں کہ ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے سبھی تحصیلداروں کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ صوبے بھر میں پچھلے ایک سال سے مقیم غیر مقامی شہریوں کو فوری طورپر ووٹنگ فہرست میں شامل کیا جائے ۔
حکم نامہ منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی صوبے جموں کے لوگوں نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور فیصلہ کو ناقابل قبول قرار دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ حقوق دینا جموں وکشمیر کےلئے سود مند نہیں:آزاد

Next Post

گزشتہ 9 ماہ میں 191 ڈرون پاکستان سے بھارتی حدود میں داخل ہوئے‘7 مار گرائے گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
تازہ تریں

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

2025-05-09
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

2025-05-09
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
تازہ تریں

جے شنکر کی اٹلی، یورپی یونین اور امریکہ کے رہنماوں کے سے فون پر بات

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

ہندوستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بنایا‘لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا:وزارت دفاع

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کےلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-07
Next Post
کٹھوعہ میں پاکستانی ڈرون نظر آنے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع

گزشتہ 9 ماہ میں 191 ڈرون پاکستان سے بھارتی حدود میں داخل ہوئے‘7 مار گرائے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.