ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پونچھ سڑک حادثے میں۱۱؍افرادہلاک‘ زائد از دو درجن زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-15
in اہم ترین
A A
جموں و کشمیر: پونچھ میں دلدوز سڑک حادثہ،۱۱ ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں//
جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں بدھ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں۱۱؍افراد زخمی جبکہ۲۷دیگر زخمی ہوگئے ۔
ہلاک شدگان میں دو کمسن بچے اور تین خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے ۵کی حلات نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ائر لفٹ کیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے حادثے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ میں بدھ کی صبح منڈی سے ساوجیاں جانے والی ایک منی گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ذرائع نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی فوج، پولیس اور مقامی لوگوں نے بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں نو افراد کی بر سر موقع ہی یا ہسپتال لے جانے کے دوران موت واقع ہوئی۔
جاں بحق افراد کی شناخت ۱۴سالہ معروف احمد‘۴۰سالہ بشیر احمد‘۱۸سالہ روضیہ اختر‘۴۰سالہ زرینہ بیگم‘۶۵سالہ محمد حسین‘۲۰سالہ ناظمہ اختر‘۵سالہ عمران احمد‘۷۰سالہ عبدالکریم اور۴۰سالہ عبدالقیوم کے بطور ہوئی ہے جب سب مقامی باشندے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے گیارہ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس سڑک حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اورمارے گئے افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپیے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
سنہا نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’ساوجیاں پونچھ میں سڑک حادثے میں ہونے والی انسانی جانوں کے زیاں پر گہرا صدمہ ہوا، پسماندگان کو تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتا ہوں‘‘۔
ایل جی کا مزید کہنا تھا’’مارے گئے افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ رویے معاوضہ دئے جائیں گے اور پولیس اور سول حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہتر علاج بہم پہنچائیں۔‘‘
اس دوران جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بدھ کے روز ساوجیاں سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ پہنچے ۔
سنہا نے حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں کو ایک لاکھ روپیہ معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں۱۱؍افراد زخمی جبکہ ۲۷دیگر زخمی ہوگئے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’آج ایک دلدوز سڑک حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ پہنچا اور وہاں زخمیوں کے رشتہ داروں اور ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے ملا‘‘۔
سنہا نے ٹویٹ میں مزید کہا’’حادثے میں چھ شدید زخمی ہونے والوں کو علاج کیلئے جموں منتقل کیا گیا اور اس حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں کو ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس ایس پی شوپیاں کے نام پر جعلی ٹویٹر ہینڈل چلانے والا شخص گرفتار

Next Post

میوہ گاڑیوں کو روکنے پروادی بھر میں فروٹ گروورس کا احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

میوہ گاڑیوں کو روکنے پروادی بھر میں فروٹ گروورس کا احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.