(ایجنسیاں )
پلوامہ؍۲۴ نومبر
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے توجن گاؤں میں منگل کے روز ٹریکٹر الٹنے کے ایک حادثے میں نوجوان استاد جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔
جاں ب حق شخص کی شناخت توجن، پلوامہ کے رہنے والے محمد یوسف ڈار کے فرزند سہیل احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ رہبرِ تعلیم استاد تھے اور اس وقت بوائز مڈل اسکول رہمو میں تعینات تھے۔
حادثے میں ان کے بھائی فیصل احمد بھی زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق، دونوں بھائی اپنے کھیت کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں ٹریکٹر الٹ گیا۔ اس حادثے میں سہیل احمد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ فیصل احمد زخمی ہوگئے۔زخمی کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق استاد اپنے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بچوں کو چھوڑ گئے ہیں۔ نوجوان استاد کی اچانک موت سے ان کے اہل خانہ، ساتھیوں اور پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔










