دیمونا، 22 اکتوبر (یواین آئی): اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران سے لاحق خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کا واحد راستہ تہران میں موجود حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہدایت اسرائیلی دفاعی افواج، موساد اور دیگر سکیورٹی اداروں کو دی جاچکی ہے۔
جنوبی اسرائیل کے شہر دیمونا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ ایران اسرائیل کو تباہ اور جوہری ہتھیار تیار کرنا چاہتا تھا، تاہم اسرائیل نے اسے روک دیا۔ ان کے مطابق ایرانی نظام نے اب تک اپنا طرز عمل تبدیل نہیں کیا اور وہ دوبارہ مہلک ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
نتن یاہو نے موجودہ ایرانی رہبر مجتبیٰ خامنہ ای کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے والد علی خامنہ ای کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایران اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کرتا رہے گا، اسرائیل کے لیے وجودی خطرہ برقرار رہے گا۔
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے بھی ایران کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی نظام اپنی کمزور ترین حالت میں ہے اور یہ کمزوری اسے انتہائی اقدامات پر اکسا سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ایران جل کر خاکستر ہو جائے گا۔ کاٹز نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ایران اور اس کے اتحادی اسرائیلی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے حملوں کی کوشش کرسکتے ہیں۔نتن یاہو نے موجودہ ایرانی رہبر مجتبیٰ خامنہ ای کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے والد علی خامنہ ای کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایران اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کرتا رہے گا، اسرائیل کے لیے وجودی خطرہ برقرار رہے گا۔
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے بھی ایران کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی نظام اپنی کمزور ترین حالت میں ہے اور یہ کمزوری اسے انتہائی اقدامات پر اکسا سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ایران جل کر خاکستر ہو جائے گا۔ کاٹز نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ایران اور اس کے اتحادی اسرائیلی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے حملوں کی کوشش کرسکتے ہیں۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی انتخابات سے تقریباً ایک ہفتہ قبل اسرائیلی فضائیہ نے ایران کی سرحد کے قریب ایک بڑی فوجی مشق کی ہے۔ امریکی اور اسرائیلی حکام کے مطابق درجنوں جنگی طیاروں نے طویل فاصلے کی پرواز کی، جسے ایران کو طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش قرار دیا گیا۔
دوسری جانب فائنینشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نتن یاہو نے رواں ماہ اسرائیلی فوج کو ایران کے خلاف دوبارہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دی تھی، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر اس کی مخالفت کی۔





