سری نگر، 3 ستمبر:
بھارت میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ریاض حامداللہ نے آج سول سیکریٹریٹ میں جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ نے ہائی کمشنر کا جموں و کشمیر میں خیرمقدم کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران باغبانی، طبی تعلیم اور تعاون کے دیگر ممکنہ شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
ڈی آئی پی آر ۔۔۔۔










