سرینگر؍۳۱؍اگست
جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مشترکہ سکیورٹی فورسز نے پیر کے روز ایک دہشت کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر اسے تباہ کر دیا اور وہاں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔
حکام کے مطابق یہ مشترکہ کارروائی جموں و کشمیر پولیس، فوج کی۴۴ راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع کے نائیک پورہ میمندَر علاقے میں شروع کی۔
حکام نے بتایا کہ باغ کے علاقے میں تلاشی کے دوران فورسز کی مشترکہ ٹیم نے ایک خفیہ ٹھکانہ تلاش کیا، جہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
برآمد شدہ سامان میں ایک اے کے۴۷رائفل، اے کے۴۷کی دو میگزین،۷ء۶۲ لی میٹر کے۶۰ کارتوس، ایک پستول، ایک دستی بم اور۹ملی میٹر کے چھ کارتوس شامل ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ برآمد کیے گئے اسلحے کے ذریعہ اور اسے کس مقصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا، اس کا تعین کرنے کیلئے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )










