پیر, اگست 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

منگل پانڈے: آزادی کی وہ پہلی چنگاری جس نے برطانوی سلطنت کو ہلا کر رکھ دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-31
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

نئی دہلی، 18 جولائی (یو این آئی) منگل پانڈے ہندوستان کی تحریک آزادی کا وہ درخشاں نام ہے، جن کی پہلی چنگاری نے برطانوی سامراج کے ظلم و استبداد کے خلاف ایک ہمہ گیر جنگِ آزادی کا روپ اختیار کیا۔ ان کی شجاعت، قربانی اور بے باکی نے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہندوستانیوں کو ایک نئی زندگی اور حوصلہ بخشا۔منگل پانڈے نے ہندوستان کی آزادی کے لیے پہلی گولی چلائی۔
منگل پانڈے 19 جولائی، 1827ء میں مشرقی اترپردیش کے ضلع بلیا کے گاؤں’نگوا‘ میں پیدا ہوئے۔ منگل پانڈے کا تعلق ایک اعلیٰ ذات کے برہمن زمیندار خاندان سے تھا جو مضبوط ہندو عقائد رکھتا تھا۔ سال 1849ء میں 22 سال کی عمر میں منگل پانڈے وسطی ہند کی فوجی کمپنی ’ بنگال انفنٹری‘ کی چونتیسویں (34) رجیمنٹ میں بحثیت سپاہی بھرتی ہوئے۔ 1853ء میں فوجی ملازمت کے دوران ان میں انگریزوں سے نفرت اور جذبہ آزادی کی تمنا جاگی اور انھوں نے آزادی کے لیے پہلی گولی چلائی۔ اس کی وجہ یہ تھی کی فوج میں استعمال ہونے والی پی-53 رائفل میں جو کارتوس استعمال کیے جاتے تھے۔ اسے استعمال سے پہلے ان کارتوس کے فیتوں کو دانتوں سے کھینچا جاتا تھا۔ اس میں گائے اور سور کی چربی لگی ہوتی تھی۔ جو مذہبی طور پر مسلمانوں اور ہندوؤں کے لیے کسی طور پر قابل قبول نہیں تھا۔ یہی بات منگل پانڈے کے غصے کا سبب بنی۔ انھوں نے 29 مارچ، 1857ء کوایک برطانوی افسران پر حملہ کیا ۔ یہ ان کا پہلا بڑا واقعہ تھا جسے بعد میں ’بھارت ماتا کی جئے‘ کے نام سے جانا گیا۔ پانڈے پر جلد ہی مقدمہ چلایا گیا اور انہیں موت کی سزا سنائی گئی۔ ان کی پھانسی کی تاریخ 18 اپریل مقرر کی گئی تھی، لیکن برطانوی حکام نے، اس وقت تک انتظار کرنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر بغاوت شروع ہونے کے خوف سے، تاریخ کو 8 اپریل کر کے 29 سال کی عمر میں انہیں کولکتہ کے قریب بارک پور چھاونی میں پھانسی پر لٹکا دیا۔ یہ وہی فوجی چھاونی ہے جہاں کچھ مہینے قبل ہندوستانی فوجیوں نے’ انگریزی ٹوپ‘ پہنے سے انکار کر دیا تھا۔
ہندوستان میں پانڈے کو برطانوی راج کے خلاف مجاہد آزادی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ 1984 میں حکومت ہند نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر ان کی تصویر آویزا تھی۔ اس کے علاوہ ان کی زندگی کی عکاسی کرنے والی ایک فلم اور اسٹیج ڈرامہ 2005 میں پیش کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شیش محل کو اعلیٰ درجے کا ہاسپیٹلٹی سینٹر نہیں، بدعنوانی کی یادگار بنایا جائے: دیویندر

Next Post

ابھرتے ہوئے عالمی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر بہار نے خود کو کیا پیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
قومی خبریں

ریا کی طرح پیپر لیک نے کئی خاندانوں سے ان کے بچے چھینے: راہل

2026-08-31
Next Post

ابھرتے ہوئے عالمی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر بہار نے خود کو کیا پیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.