اتوار, اگست 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ہندوستان نے کناڈا کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات جلد شروع کرنے کی رضامندی ظاہر کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-30
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نیپال سیلاب سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 626 ہوئی، تقریباً 2,000 افراد لاپتہ

ایکواڈور کی عدالت نے سابق صدر لینن مورینو کو رشوت ستانی کیس میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی

ٹورنٹو، 29 اگست (یو این آئی) ہندوستان نے کناڈا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے (بی آئی ٹی) پر مذاکرات جلد شروع کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ بات وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اور کناڈا کے وزیر خزانہ فرانسوا فلپ شامپین کے درمیان پہلی اقتصادی و مالیاتی بات چیت کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہی گئی۔
مذاکرات میں عالمی اقتصادی صورتحال، داخلی پالیسی ترجیحات اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہندوستان اور کناڈا نے 2030 تک دوطرفہ تجارت کو 70 ارب کناڈین ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مارچ 2026 میں وزیر اعظم نریندر مودی اور کناڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کی ملاقات میں اقتصادی و مالیاتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا تھا۔
دونوں وزرا نے کناڈا کے پنشن فنڈز اور دیگر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی ہندوستان میں موجودگی، مالیاتی شعبے میں تعاون، فن ٹیک، سرمایہ بازار اور مالی جرائم سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی بات کی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مذاکرات میں یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) کے استعمال کو کناڈا میں ادائیگی خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے وسیع کرنے کے امکانات کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ اس سے تیز، مؤثر اور کم لاگت ادائیگیوں کو فروغ مل سکتا ہے اور تجارت، سیاحت، تعلیم اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں کو فائدہ پہنچے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

1994 کے روانڈا نسل کشی کے مجرم کو نیدرلینڈز کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی

Next Post

انڈونیشیا میں بدعنوانی کے خلاف نوجوان اور ’جن زی‘ سڑکوں پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیپال میں اچانک سیلاب کے بعد لاپتہ 384 مسافروں میں 105 ہندوستانی شہری شامل
عالمی خبریں

نیپال سیلاب سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 626 ہوئی، تقریباً 2,000 افراد لاپتہ

2026-08-30
ایکواڈور کی عدالت نے سابق صدر لینن مورینو کو رشوت ستانی کیس میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی
عالمی خبریں

ایکواڈور کی عدالت نے سابق صدر لینن مورینو کو رشوت ستانی کیس میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی

2026-08-30
تواریگ باغیوں نے قیدیوں کے تبادلے میں مزید مالی فوجیوں کو رہا کردیا
عالمی خبریں

تواریگ باغیوں نے قیدیوں کے تبادلے میں مزید مالی فوجیوں کو رہا کردیا

2026-08-30
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں بدعنوانی کے خلاف نوجوان اور ’جن زی‘ سڑکوں پر

2026-08-30
عالمی خبریں

1994 کے روانڈا نسل کشی کے مجرم کو نیدرلینڈز کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی

2026-08-30
عالمی خبریں

نائجر کے دارالحکومت نیامی کے کئی علاقوں میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں

2026-08-30
عالمی خبریں

امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ

2026-08-30
سیتارمن نے کینیڈین مالیاتی اداروں کو ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
عالمی خبریں

سیتارمن نے کینیڈین مالیاتی اداروں کو ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

2026-08-29
Next Post

انڈونیشیا میں بدعنوانی کے خلاف نوجوان اور ’جن زی‘ سڑکوں پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.