جمعہ, اگست 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نرملا سیتارمن نے کینیڈین کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-28
in قومی خبریں
A A
نرملا سیتارمن نے کینیڈین کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا

بھاگوت کا نیویارک پروگرام ہندستانی اقدار کی عکاسی ہے: آر ایس ایس

نئی دہلی، 27 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کینیڈا کے اپنے دورے کے دوسرے روز بدھ کو ٹورنٹو میں ایک اعلیٰ سطحی کاروباری گول میز کانفرنس میں شرکت کی اور مختلف کینیڈین کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق گول میز اجلاس کا انعقاد کینیڈا-انڈیا بزنس کونسل اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس میں گرین ٹیکنالوجی، اہم معدنیات، توانائی ذخیرہ، پائیدار بنیادی ڈھانچہ، زراعت، فوڈ پروسیسنگ، آٹو موبائل، ٹیکسٹائل، گرین اسٹیل، ایرو اسپیس، خلائی شعبے، سائبر سکیورٹی، بایو ٹیکنالوجی، اے آئی، اثاثہ جاتی انتظام، اعلیٰ تعلیم اور ہنرمندی جیسے شعبوں کے سرکردہ کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔
محترمہ سیتارمن نے متعدد مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے اوٹاوا اونٹاریو ٹیچرز پنشن پلان (او ٹی پی پی) کے صدر و سی ای او جو ٹیلر سے ملاقات کے دوران ہندوستان میں اس کے طویل مدتی اعتماد اور نیشنل انویسٹمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ (این آئی آئی ایف) کے ساتھ شراکت داری کا خیرمقدم کیا۔ دونوں جانب نے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور مشترکہ سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ نے گفٹ-آئی ایف ایس سی کو عالمی سرمایہ کاروں کے لیے اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے او ٹی پی پی کو ہندوستان میں اپنی سرمایہ کاری مزید بڑھانے کی دعوت دی۔
انہوں نے سرمایہ کاری بینکاری اور مالیاتی خدمات کی کمپنی کیناکورڈ جینیوٹی کے سی ای او ڈین ڈیویو اور نائب صدر راڈ فلپس سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ہندوستانی کمپنیوں کو عالمی سرمایہ حاصل کرنے، بیرون ملک توسیع اور ٹیکنالوجی و کاروباری اداروں کے حصول میں مدد دینے سمیت مختلف امور پر بات ہوئی۔
اہم معدنیات و کان کنی، ٹیکنالوجی اور پائیداری کے علاوہ ہندوستان کو عالمی کاروبار کے لیے ایک اہم مرکز بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ سیتارمن نے ہندوستان کی بڑی اور تیزی سے بڑھتی داخلی مارکیٹ، مضبوط ہوتی کیپٹل مارکیٹ، مستحکم معیشت اور سرمایہ کاروں کے تحفظ و کاروبار میں آسانی کے لیے جاری اصلاحات کا ذکر کیا۔
پیمنٹس کینیڈا کی صدر و سی ای او سوزن ہاکنز سے ملاقات میں ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام، مضبوط بینکاری ڈھانچے، عوامی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیتارمن نے کہا کہ ہندوستان اور کینیڈا کے مضبوط معاشی اور عوامی تعلقات کے پیش نظر سرحد پار ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رابطہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کینیڈا کے بڑے پنشن فنڈ او ایم ای آر ایس کے صدر و سی ای او بلی ہچسن اور کینیڈا پنشن پلان انویسٹمنٹ بورڈ (سی پی پی آئی بی) کے صدر و سی ای او جان گراہم سے بھی ملاقات کی۔ دونوں اداروں کی ہندوستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری اور مستقبل میں بنیادی ڈھانچے، قابل تجدید توانائی، سڑکوں، بندرگاہوں، شہری انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور ڈیٹا سینٹرز سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔
سن لائف فنانشل کے صدر و سی ای او کیون ڈی اسٹرین سے ملاقات کے دوران ہندوستان کی مضبوط معاشی ترقی، وسیع ہوتی مارکیٹ اور ڈیجیٹل و فزیکل انفراسٹرکچر پر بات ہوئی۔ انہوں نے انشورنس شعبے میں اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد 74 فیصد سے بڑھاکر 100 فیصد کردی گئی ہے۔
اجلاس میں ہندوستان میں انشورنس، اثاثہ جاتی انتظام، متبادل سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سن لائف کی موجودگی مزید مضبوط کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محترمہ سیتارمن نے سن لائف گلوبل سلوشنز کے ہندوستان میں 20 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان 12 ستمبر کو 18ویں برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا

Next Post

عام آدمی پارٹی کی بدعنوان حکومت نے پنجاب کے ہر شہری کو قرض میں ڈبویا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا

2026-08-28
بھاگوت کا نیویارک پروگرام ہندستانی اقدار کی عکاسی ہے: آر ایس ایس
قومی خبریں

بھاگوت کا نیویارک پروگرام ہندستانی اقدار کی عکاسی ہے: آر ایس ایس

2026-08-28
بی جے پی کی کچرے سے آزادی کی مہم محض ایک دھوکہ ہے : اے اے پی
قومی خبریں

عام آدمی پارٹی کی بدعنوان حکومت نے پنجاب کے ہر شہری کو قرض میں ڈبویا

2026-08-28
ہندوستان 12 ستمبر کو 18ویں برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
قومی خبریں

ہندوستان 12 ستمبر کو 18ویں برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا

2026-08-28
قومی خبریں

حکومت کی نیپال میں اچانک آئے سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال پر کڑی نظر

2026-08-28
مودی جمعرات کو کھیلو انڈیا ڈائیلاگ سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

مودی جمعرات کو کھیلو انڈیا ڈائیلاگ سے خطاب کریں گے

2026-08-27
ڈی آر ڈی او نے لداخ میں انتہائی اونچائی پرملک میں تیار کامبیٹ پیراشوٹ کا کامیاب تجربہ کیا
قومی خبریں

ڈی آر ڈی او نے لداخ میں انتہائی اونچائی پرملک میں تیار کامبیٹ پیراشوٹ کا کامیاب تجربہ کیا

2026-08-27
نیپال سیلاب: مودی نے بالیندر شاہ سے کی بات، ہر ممکن مدد کی کرائی یقین دہانی
قومی خبریں

نیپال سیلاب: مودی نے بالیندر شاہ سے کی بات، ہر ممکن مدد کی کرائی یقین دہانی

2026-08-27
Next Post
بی جے پی کی کچرے سے آزادی کی مہم محض ایک دھوکہ ہے : اے اے پی

عام آدمی پارٹی کی بدعنوان حکومت نے پنجاب کے ہر شہری کو قرض میں ڈبویا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.