جمعہ, اگست 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نو ماہ سے زائد عرصے سے تحویل میں رکھے گئے فلسطینی بچے کی لاش واپس کرے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-28
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل نو ماہ سے زائد عرصے سے تحویل میں رکھے گئے فلسطینی بچے کی لاش واپس کرے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نیپال-چین سرحد کے ساتھ تباہ کن سیلاب، 1,300 سے زائد افراد لاپتہ

حماس کا اسلحہ سپرد کرنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان

رام اللہ، 27 اگست (یواین آئی) اسرائیل نے نو ماہ سے تحویل میں رکھے گئے 15 سالہ فلسطینی نوجوان کی لاش اس کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک فلسطینی تنظیم نے بدھ کے روز بتایا کہ اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید کیے جانے کے بعد لڑکے کی لاش نو ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیلی قبضے میں تھی۔
فلسطینی شہداء کے لاشوں کی واپسی کے لئے قومی مہم نامی تنظیم کے مطابق، طوباس کے الفارعہ پناہ گزین کیمپ کے رہائشی جاداللہ جہاد جمعہ جاداللہ کی 16 نومبر 2025 کو کیمپ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران گولی لگنے سے موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد سے جاداللہ کی لاش اسرائیلی حکام کے قبضے میں تھی۔
مہم نے بتایا کہ لاش واپس کئے جانے ی کے مطالبے پر مارچ میں اسرائیل کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ پراسیکیوٹرز کو جواب دینے کے لیے متعدد بار اضافی وقت دیے جانے کے بعد بدھ کو عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اسرائیلی حکام آنے والے دنوں میں لاش حوالے کر دیں گے۔ تاہم اس کے لیے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
تنظیم نے کہا کہ نو ماہ سے زائد عرصے تک لاش اپنے قبضے میں رکھنے کی وجہ سے جداللہ کے اہل خانہ کو آخری الوداع کہنے اور اس کی تدفین کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا۔
‘فلسطینی شہداء کی لاشوں کی واپسی کے قومی دن’ سے قبل بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیل تقریباً 1,700 فلسطینیوں کی لاشیں اپنے قبضے میں رکھے ہوئے ہے۔ ان میں سے تقریباً 799 کی شناخت ہو چکی ہے۔
تنظیم کے مطابق، شناخت شدہ میتوں میں 18 سال سے کم عمر کے 81 بچے، اسرائیلی جیلوں میں شہید ہونے والے 99 فلسطینی اور 10 خواتین شامل ہیں۔
اس کے علاوہ تقریباً 256 میتیں ‘نمبروں والی قبروں’ میں رکھی گئی ہیں۔ ان قبروں پر مرنے والوں کے ناموں کے بجائے نمبر درج ہوتے ہیں اور ان میں دفن افراد کی شناخت سے متعلق معلومات اسرائیل کے پاس محفوظ رہتی ہیں۔
اسرائیل کی سپریم کورٹ نے 2019 میں فیصلہ دیا تھا کہ حکام فلسطینیوں کی میتوں کو مول بھاؤ کے لئے استعمال کرنے کے مقصد سے اپنے قبضے میں رکھ سکتے ہیں۔ بعد میں اس پالیسی کو ان تمام فلسطینیوں تک وسعت دے دی گئی جن پر اسرائیل نے حملے کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حماس کا اسلحہ سپرد کرنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان

Next Post

نیپال-چین سرحد کے ساتھ تباہ کن سیلاب، 1,300 سے زائد افراد لاپتہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیپال-چین سرحد کے ساتھ تباہ کن سیلاب، 1,300 سے زائد افراد لاپتہ
عالمی خبریں

نیپال-چین سرحد کے ساتھ تباہ کن سیلاب، 1,300 سے زائد افراد لاپتہ

2026-08-28
حماس کا اسلحہ سپرد کرنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان
عالمی خبریں

حماس کا اسلحہ سپرد کرنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان

2026-08-28
الجزائر کے جنگلات میں آگ، 12 افراد ہلاک
عالمی خبریں

الجزائر کے جنگلات میں آگ، 12 افراد ہلاک

2026-08-28
نیپال میں سیلاب: عالمی بینک کی 25 ارب روپے کی امداد کی یقین دہانی
عالمی خبریں

نیپال میں سیلاب: عالمی بینک کی 25 ارب روپے کی امداد کی یقین دہانی

2026-08-28
امریکہ نے انتہائی بائیں بازو کے سیاسی تشدد کی حمایت کے الزام میں گروپوں اور افراد پر پابندیاں عائد کر دیں
عالمی خبریں

امریکہ نے انتہائی بائیں بازو کے سیاسی تشدد کی حمایت کے الزام میں گروپوں اور افراد پر پابندیاں عائد کر دیں

2026-08-28
سعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بدلے شہری جوہری ٹیکنالوجی معاہدہ: وائٹ ہاؤس
عالمی خبریں

سعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بدلے شہری جوہری ٹیکنالوجی معاہدہ: وائٹ ہاؤس

2026-08-27
بنگلہ دیش کے کیمپوں میںمقیم مسلمانوں نے میانمار میں محفوظ واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا
عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے کیمپوں میںمقیم مسلمانوں نے میانمار میں محفوظ واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا

2026-08-27
نیپال میں اچانک سیلاب کے بعد لاپتہ 384 مسافروں میں 105 ہندوستانی شہری شامل
عالمی خبریں

نیپال میں اچانک سیلاب کے بعد لاپتہ 384 مسافروں میں 105 ہندوستانی شہری شامل

2026-08-27
Next Post
نیپال-چین سرحد کے ساتھ تباہ کن سیلاب، 1,300 سے زائد افراد لاپتہ

نیپال-چین سرحد کے ساتھ تباہ کن سیلاب، 1,300 سے زائد افراد لاپتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.