اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کیوبا- امریکہ مذاکرات جمود کا شکار ہیں:ڈیاز کانیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-27
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

ہوانا، 26 اگست (یو این آئی) برازیل کے اخبار ‘فولہا ڈی ایس پاولو’ کی رپورٹ کے مطابق، کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کانیل نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات جمود کا شکار ہیں اور اس کے لیے کوئی ایجنڈا طے نہیں ہے جبکہ انہوں نے کیوبا کے معاشی تباہی کے دہانے پر ہونے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔
ڈیاز کانیل نے کہا کہ بات چیت کی خواہش موجود ہے اور ہماری حکومت کے حکام نے امریکی حکومت سے ملاقاتیں کی ہیں لیکن ابھی تک آگے بڑھنا ممکن نہیں ہو سکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیوبا واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کا راستہ قائم کرنے کا خواہاں ہے لیکن وہ دباؤ کے حالات میں مذاکرات کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دباؤ کے تحت بات چیت نہیں ہو سکتی، ہمیں بغیر کسی پیشگی شرط کے بات چیت کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈیاز کانیل نے ٹرمپ انتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ کیوبا کا معاشی طور پر گلا گھونٹنے اور ایک ایسے سماجی بحران کو ہوا دینے کی کوشش کر رہی ہے جو کیوبا کے انقلاب کی تباہی کا سبب بنے۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ واشنگٹن کیوبا کے بچ نکلنے کے تمام راستے بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیانات کا حوالہ دیا۔
اینڈھن، بجلی، خوراک اور ادویات کی قلت کے باوجود انہوں نے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ملک تباہی کے قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم خود کو ایک پیچیدہ صورتحال میں پاتے ہیں، لیکن یہ صورتحال کیوبا کے عوام کی زبردست تخلیقی صلاحیتوں اور تاریخی ثابت قدمی کی عکاس ہے۔
ڈیاز کانیل نے حکومتی بیوروکریسی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اور اصلاحات کے نفاذ میں تاخیر کا اعتراف کیا لیکن انہوں نے ملک کے معاشی بحران کی بنیادی وجہ امریکہ کی ناکہ بندی کو قرار دیا۔
‘فولہا ڈی ایس پالو’ میں نقل کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، ڈیاز کانیل کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کیوبا کی معیشت میں 15 فیصد کی کمی آئی ہے۔ گہرے ہوتے ہوئے بحران کے ماحول میں ملک کو بجلی کی طویل بندش اور ایندھن کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
ڈیاز کانیل نے جون میں کیوبا کی پارلیمان کی جانب سے منظور کردہ 176 معاشی اقدامات کے پیکیج کا دفاع کیا اور کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد ملک کے سوشلسٹ معاشی ماڈل کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ اقدامات نجی کاروباروں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے کردار کو وسعت دیتے ہیں، لیکن انہوں نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ یہ سرمایہ داری کی طرف جھکاؤ کا اشارہ ہیں۔
یہ انٹرویو ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کیوبا پر معاشی دباؤ بڑھانے کے باعث ہوانا اور واشنگٹن کے درمیان تناؤ عروج پر ہے۔
ڈیاز کانیل نے کہا کہ ہوانا اپنی خودمختاری کا دفاع جاری رکھے گا اور بغیر کسی پیشگی شرط کے واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار رہے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران، عمان آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے قریب، تہران کا امریکہ سے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

Next Post

اسپیس ایکس دنیا کی سب سے بڑی خلائی بندرگاہ تعمیر کرے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی
عالمی خبریں

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

2026-10-10
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

2026-10-10
جنوبی کوریا نے پہلے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل کا تجربہ کیا
عالمی خبریں

جنوبی کوریا نے پہلے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل کا تجربہ کیا

2026-10-10
نیپال میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے چار طلبہ سمیت پانچ افراد ہلاک، 14 زخمی
عالمی خبریں

نیپال میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے چار طلبہ سمیت پانچ افراد ہلاک، 14 زخمی

2026-10-10
عالمی خبریں

فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو ‘فائرنگ اسکواڈ سے دی جانے والی سزائے موت کی لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی: پینٹاگن

2026-10-10
عالمی خبریں

ترکیہ اور چین کے مابین سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کا معاہدہ

2026-10-10
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’شملہ معاہدے کے بعد یواین فوجی مبصر گروپ کی افادیت ختم ہوچکی ہے‘

2026-10-10
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
اہم ترین

یو این میںبھارت کا پاکستان پر دہشت گردی پروہرے معیار اپنانے کا الزام

2026-10-09
Next Post
اسپیس ایکس دنیا کی سب سے بڑی خلائی بندرگاہ تعمیر کرے گی

اسپیس ایکس دنیا کی سب سے بڑی خلائی بندرگاہ تعمیر کرے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.