جمعرات, اگست 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انتھونی اینڈریوز ہندوستان کی انڈر 17 خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-27
in کھیل
A A
انتھونی اینڈریوز ہندوستان کی انڈر 17 خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بمراہ کی بادشاہت ختم، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست

ویدانتا دہلی ہاف میراتھن میں روہتک کی 58 سالہ بیملا بنوالا بھی دوڑیں گی

نئی دہلی، 26 اگست (یو این آئی) آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے انتھونی اینڈریوز کو ہندوستان کی انڈر 17 خواتین قومی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے، جبکہ یوآکھم الیگزینڈرسن ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے۔
ایسٹ بنگال ایف سی کے موجودہ ہیڈ کوچ اینڈریوز کلب اور قومی ٹیم، دونوں کی ذمہ داریاں بیک وقت سنبھالیں گے۔ وہ انڈین ویمنز لیگ کے چار خطاب جیتنے والے لیگ تاریخ کے سب سے کامیاب کوچ ہیں۔ ان کی قیادت میں گوکولم کیرالہ ایف سی نے 2021-22 اور 2022-23 جبکہ ایسٹ بنگال نے 2024-25 اور 2025-26 میں آئی ڈبلیو ایل ٹائٹل جیتے۔
اینڈریوز نے ایسٹ بنگال کو حالیہ اے ایف سی ویمنز چیمپئنز لیگ میں بھی نمایاں کامیابیاں دلائی ہیں اور گزشتہ سیزن میں کلب کو ایشیائی سطح پر میچ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خواتین ٹیم بننے میں مدد دی۔
وہ اب تاشقند میں ہندوستان کی انڈر 17 خواتین ٹیم سے جڑ گئے ہیں، جہاں ’ینگ ٹائیگریس‘ 27 اور 30 اگست کو ازبکستان کے خلاف دو دوستانہ میچ کھیلیں گی۔ یہ مقابلے اے ایف سی انڈر 17 ویمنز ایشین کپ چین 2027 کوالیفائرز کی تیاری کا حصہ ہیں۔
کوالیفائرز 5 سے 11 اکتوبر تک ملائیشیا میں ہوں گے، جہاں ہندوستان گروپ ای میں ملائیشیا، شام اور عراق کے ساتھ شامل ہے۔
اینڈریوز نے قومی ٹیم کا حصہ بننے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کوچنگ کا تجربہ نوجوان ہندوستانی کھلاڑیوں کی تربیت اور ان کی صلاحیت نکھارنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بمراہ کی بادشاہت ختم، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست

Next Post

امیگریشن کریک ڈاؤن میں تیزی:ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکی امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس روک دیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ کی بادشاہت ختم، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست
کھیل

بمراہ کی بادشاہت ختم، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست

2026-08-27
کھیل

ویدانتا دہلی ہاف میراتھن میں روہتک کی 58 سالہ بیملا بنوالا بھی دوڑیں گی

2026-08-27
سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور
کھیل

سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور

2026-08-27
لارڈز ٹیسٹ میں بابر اعظم کی واپسی متوقع
کھیل

لارڈز ٹیسٹ میں بابر اعظم کی واپسی متوقع

2026-08-27
اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز نے ون ڈے سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کردیا
کھیل

اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز نے ون ڈے سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کردیا

2026-08-27
تلنگانہ آٹھویں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی میزبانی کرے گا
کھیل

تلنگانہ آٹھویں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی میزبانی کرے گا

2026-08-27
نمن تیواری کے چھ وکٹوں کی بدولت نوئیڈا کنگز نے گورکھپور لائنز کو شکست دے دی
کھیل

نمن تیواری کے چھ وکٹوں کی بدولت نوئیڈا کنگز نے گورکھپور لائنز کو شکست دے دی

2026-08-26
ورلڈ چیمپئن بننا اب ناممکن خواب نہیں: گایاتری گوپی چند
کھیل

ورلڈ چیمپئن بننا اب ناممکن خواب نہیں: گایاتری گوپی چند

2026-08-26
Next Post

امیگریشن کریک ڈاؤن میں تیزی:ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکی امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس روک دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.