پیر, اکتوبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

طلباء دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا مستقبل ہیں: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-26
in قومی خبریں
A A
طلباء دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا مستقبل ہیں: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

نئی دہلی، 25 اگست (یو این آئی) ہندستانی الیکشن کمیشن ( ای سی آئی ) نے آج لکھنؤ میں ’’ الیکٹورل لٹریسی کلبس ( ای ایل سی 2.0 ) اور ای سی آئی نیٹ ‘‘ پر دوسری علاقائی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا مقصد تعلیمی اداروں کے ذریعے نوجوان شہریوں میں انتخابی خواندگی اور جمہوری بیداری کو مضبوط بنانا ہے۔ پورے اتر پردیش کے اسکولوں اور کالجوں کے طلباء اور اساتذہ پر مشتمل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے طلباء کو ملک کا مستقبل قرار دیا اور کہا کہ انتخابی عمل سے متعلق علم اور سمجھ کو آگے بڑھانے اور جمہوریت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے الیکٹورل لٹریسی کلبس ناگزیر ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے بتایا کہ ہندستان میں انتخابات آئینِ ہند، قانون اور الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق سختی سے منعقد کیے جاتے ہیں اور تمام مراحل میں سیاسی جماعتوں، امیدواروں یا ان کے نمائندوں کی بیک وقت نگرانی میں شفاف طریقے سے کرائے جاتے ہیں۔
انہوں نے طلباء اور نوجوان ووٹروں کو ہندستان کے انتخابی نظام، جمہوری اقدار، انتخابی رجسٹریشن، ووٹنگ اور گنتی کے عمل اور ہندستانی الیکشن کمیشن کے کردار اور کام کاج سے واقف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ نوجوان شہریوں کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ انتخابی عمل میں ان کا اعتماد اور باخبر شراکت داری جمہوریت کے مستقبل میں ایک سرمایہ کاری ہے۔ ای ایل سی 2.0 ، جس کی ٹیگ لائن ’’جمہوریت سیکھیں- جمہوریت کی قیادت کریں ، ( لرن ڈیمو کریسی – لیڈ ڈیمو کریسی ) ‘‘ ہے ، اس مقصد کو مزید مضبوط بناتا ہے کہ نوجوان اور پہلی بار ووٹ دینے والے نہ صرف جمہوریت کو سمجھیں بلکہ بامعنی طور پر ، اس میں حصہ لیں اور اس کی ترقی میں اپنا تعاون دیں۔ دن کے اوائل میں گیانیش کمار نے اپنے مادرِ علمی، کولون تعلقدار کالج کا دورہ کیا اور اسکول کے اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کی۔ دورے کے دوسرے دن کل چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اتر پردیش کے بوتھ لیول افسران ( بی ایل اوز ) کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ای ایل سی 2.0 الیکٹورل لٹریسی کلبس کو اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منظم، نمایاں اور ڈیجیٹل طور پر فعال پلیٹ فارم کے طور پر نئے انداز میں پیش کرتا ہے۔
اس اقدام میں نوجوان شہریوں میں انتخابی خواندگی اور ان کے کنبوں ، تعلیمی اداروں اور برادریوں میں انتخابی بیداری کو فروغ دینے کے لیے پورے سال مسلسل سرگرمیوں کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ ای ایل سی 2.0 وسیع ای سی آئی نیٹ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھائے گا، جو ایک بٹن پر کلک کرنے سے انتخابی فہرست سے لے کر ووٹنگ تک انتخابات سے متعلق تمام خدمات فراہم کرتا ہے۔
ای سی آئی نیٹ پر مخصوص ای ایل سی پورٹل کے ذریعے پورے ہندستان میں ای ایل سیز کا ایک منظم نیٹ ورک تیار کیا جائے گا۔ ہندستان کے وسیع تعلیمی نظام کے پیش نظر ، اس اقدام کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، جس میں تقریباً 15 لاکھ اسکول، تقریباً 25 کروڑ طلباء اور ایک کروڑ سے زیادہ اساتذہ شامل ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تقریباً 1,500 یونیورسٹیاں اور تقریباً 70,000 تعلیمی ادارے شامل ہیں، جہاں اندازاً 4.33 کروڑ طلباء زیر تعلیم ہیں۔ اداروں کے اس وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ای ایل سی 2.0 کا مقصد ، حقائق پر مبنی اور عملی تجربے سے بھرپور انتخابی تعلیم کو فروغ دینا، بھارت کے انتخابی نظام کی شفافیت، دیانت داری اور ساکھ کے بارے میں بیداری بڑھانا اور نوجوان شہریوں کو باخبر جمہوری شرکت کے سفیر بننے کی ترغیب دینا ہے۔ ای ایل سیز انتخابی عمل کے مختلف مراحل، جن میں انتخابی رجسٹریشن، ووٹنگ اور گنتی شامل ہیں، کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کریں گے، ساتھ ہی ای سی آئی نیٹ ایپ اور ہندستانی الیکشن کمیشن کے دیگر اہم اقدامات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی این سی آر میں زبردست بارش، ٹریفک متاثر

Next Post

ای ایس ڈی ایس سافٹ ویئر سلوشن کا آئی پی او 28 اگست کو کھلے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10
پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ
قومی خبریں

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

2026-10-10
ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،
قومی خبریں

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

2026-10-10
جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا
قومی خبریں

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

2026-10-10
سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ
قومی خبریں

سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ

2026-10-10
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں ننھے ماحولیاتی محافظین کی گونج، نیشنل چلڈرنس انوائرنمنٹ پارلیمنٹ، 2026 میں بیداری سے عمل کی جانب پیش قدمی

2026-10-10
قومی خبریں

خلا کے شعبے میں نجی شراکت داری سے نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافہ: جتیندر سنگھ

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
Next Post
ای ایس ڈی ایس سافٹ ویئر سلوشن کا آئی پی او 28 اگست کو کھلے گا

ای ایس ڈی ایس سافٹ ویئر سلوشن کا آئی پی او 28 اگست کو کھلے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.