جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کے لیے دفاعی تعاون بڑھائیں گے ہند-جاپان، بحری سلامتی معاہدے پر دستخط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-21
in قومی خبریں
A A
آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کے لیے دفاعی تعاون بڑھائیں گے ہند-جاپان، بحری سلامتی معاہدے پر دستخط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا

ڈی آر آئی نے اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا، ہاتھی دانت سے بنی 54 نوادرات ضبط

نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو یہاں جاپان کے دفاعی وزیر شنجیرو کوئزومی کے ساتھ وزراء دفاع کی سطح کی میٹنگ جس میں دونوں فریقوں نے آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے دفاعی تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزارت دفاع نے میٹنگ کے بعد جاری کردہ مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ دونوں وزراء نے علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی کی صورتحال پر جائزے کا تبادلہ کیا نیز جہاز رانی اور فضائی پرواز کی آزادی اور سکیورٹی میں رکاوٹ ڈالنے والے یکطرفہ اقدامات اور طاقت یا دباؤ کے ذریعے موجودہ صورتحال کو بدلنے کی کوششوں کی سخت مخالفت کی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے میٹنگ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، "ہند-بحرالکاہل کی استحکام کی سمت میں اہم قدم۔ نئی دہلی میں جاپان کے وزیردفاع شنجیرو کوئزومی کے ساتھ نتیجہ خیز میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ میں ہم نے سمندری سکیورٹی تعاون مضبوط کرنے، میک ان انڈیا پہل کے تحت دفاعی ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے اور حکمت عملی سے متعلق شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔”
مشترکہ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے ہند-بحرالکاہل میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے سمندری سکیورٹی تعاون کو عملی اور مؤثر طریقے سے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط بھی کیے جس میں سمندری خطے سے متعلق آگاہی، تلاش و بچاؤ، انسانی امداد اور آفت کے وقت امداد نیز ہندوستانی بحریہ اور جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے درمیان تعاون مضبوط کرنا شامل ہے۔ دونوں وزراء نے سمندری مواصلاتی لائنوں کی سکیورٹی کے لیے بحری جہازوں کے باہمی دوروں، مشترکہ مشقوں، فوجی اہلکاروں اور ماہرین کے تبادلے نیز بندرگاہوں، رکھ رکھاؤ اور مرمت کی سہولیات کے استعمال سمیت لاجسٹک تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے بارودی سرنگوں کے خاتمے کی صلاحیتوں میں ہم آہنگی بڑھانے اور جاپان کی تکنیکی مہارت اور ہندوستان کی پیداواری صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے بحری جہاز سازی اور ڈیزائن میں مشترکہ ترقی کے امکانات تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
ہندوستان اور جاپان نے دوطرفہ فوجی مشقوں کو مزید پیچیدہ اور وسیع بنانے، بغیر پائلٹ والے نظام کو شامل کرنے اور موقع ملنے پر کم وقت کے نوٹس پر مشترکہ مشقیں کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے اس سال ہونے والی ‘ویر گارجین 26’ فضائی مشق کا خیرمقدم کیا، جس میں پہلی بار جاپان کے جنگی طیارے ہندوستان آئیں گے۔ انہوں نے ہند-بحرالکاہل کے وسیع نقطہ نظر کے ساتھ اعلٰی سطحی تبادلوں، فوجی مشقوں اور دیگر پہلوؤں کے ذریعے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ ہندوستان، جاپان اور انڈونیشیا کے درمیان اس سال فروری میں ہونے والی پہلی سہ فریقی بحری ‘پاسیکس’ مشق کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے قدرتی آفات کے وقت پارٹنر ممالک کو اہلکاروں اور امدادی سامان پہنچانے کے لیے انڈو-پسیفک لاجسٹکس نیٹ ورک کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے ساتھ ہی، اس سال ستمبر میں جاپان کی وزارت دفاع میں ہونے والی نیٹ ورک کی دوسری ٹیبل ٹاپ مشق کا خیرمقدم کیا۔ ہندوستان اور جاپان نے دفاعی سامان اور ٹیکنالوجی تعاون کو آگے بڑھانے، یونیکورن مربوط مواصلاتی اینٹینا سسٹم پروجیکٹ کو جلد از جلد عملی جامعہ پہنانے، ڈی آر ڈی او اور جاپان کے اے ٹی ایل اے کے درمیان جدید دفاعی ٹیکنالوجیز میں تحقیق و ترقی کے تعاون کو بڑھانے اور دفاعی صنعت کے فورم کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں وزراء نے تعاون کے مختلف شعبوں میں ہم آہنگی اور عمل آوری میں تیزی لانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل/جوائنٹ سکریٹری سطح کے ورکنگ گروپ کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا

Next Post

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و  حرکت کے بعد تلاشی آپریشن ایجنسیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا
قومی خبریں

دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا

2026-08-21
ڈی آر آئی نے اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا، ہاتھی دانت سے بنی 54 نوادرات ضبط
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا، ہاتھی دانت سے بنی 54 نوادرات ضبط

2026-08-21
راجیو گاندھی کو 82 ویں یومِ پیدائش پر کانگریس لیڈران نے خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

راجیو گاندھی کو 82 ویں یومِ پیدائش پر کانگریس لیڈران نے خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-08-21
وزیراعظم مودی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو ان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

وزیراعظم مودی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو ان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-08-21
جے پی نڈا کو اسپتال سے ملی رخصت، ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا
قومی خبریں

جے پی نڈا کو اسپتال سے ملی رخصت، ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا

2026-08-21
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

آر ایس ایس کو ڈیڑھ ارب لوگوں کی سچائی جاننے کا حق کس نے دیا: راہل

2026-08-21
پی ایم مودی کی قیادت میں پاک اشتعال انگیزیوں پر فوجی ردعمل کا زیادہ امکان ہے:امریکی انٹیلی جنس
اہم ترین

اسلام آباد اور نئی دہلی نے  ایک دوسرے کے ہائی  کمیشن کی عمارتوں کے باہر موجود ’تجاوزات‘ ہٹا دیں

2026-08-21
’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘
قومی خبریں

راج ناتھ کل اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر کریں گے گفتگو

2026-08-20
Next Post
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و  حرکت کے بعد تلاشی آپریشن ایجنسیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.