منگل, اکتوبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جامعہ نے جذبہ حب الوطنی سے سرشا ر اسی واں یوم آزادی منایا، مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-16
in قومی خبریں
A A
جامعہ نے جذبہ حب الوطنی سے سرشا ر اسی واں یوم آزادی منایا، مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شامل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج حب الوطنی کے گہرے جذبے اور شاندار انداز میں اسی واں یومِ آزادی منایا۔ ڈاکٹر ایم اے انصاری آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں انتہائی چھوٹی،چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی جی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ بھی موجود تھے۔
پروگرام کا آغاز این سی سی کیڈٹس کی جانب سے مہمانِ خصوصی کو پیش کیے گئے کوارٹر گارڈ’ سلامی سے ہوا، جس کے بعد قومی پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ فضا میں گونج اٹھا؛ ان لمحات نے فضا کو وقار، فخر اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کر دیا۔
معزز مہمانوں اور شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروفیسر نیلوفر افضل، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے خطاب میں حاضرین کو یاد دلایا کہ جامعہ کی تاریخ کا تعلق براہِ راست ہندوستان کی تاریخ سے منسلک ہے، اور یہاں ہمارے پیارے ترنگے کو لہرانے کے عمل کو محض دیکھا نہیں جاسکتا بلکہ محسوس بھی کیا جاتا ہے۔
معزز مرکزی وزیر کے ہمراہ ان کی ٹیم بھی موجود تھی جس میں دانش رضوان اور سریندر پرساد پنت شامل تھے۔ اس پروگرام کا انعقاد جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ‘ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر کی سربراہ کے دفتر کے زیرِ اہتمام کیا گیا تھا
سامعین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر شری جیتن رام مانجھی جی نے اپنی غیر معمولی زندگی کے سفر پر روشنی ڈالی؛ ایک مزدور خاندان میں انتہائی غربت کے عالم میں پرورش پانے سے لے کر وزیر اعلیٰ اور اب حکومتِ ہند میں مرکزی وزیر کے عہدے تک پہنچنے کا سفر۔ انھوں نے اپنی ذاتی جدوجہد کا ذکر کیا جو ان کے خیال میں بہت سے ہم وطن ہندوستانیوں کی زندگی کے چیلنجوں کی عکاس تھی۔ انھوں نے خاص طور پر غربت کے خاتمے کے مسئلے کا ذکر کیا اور اس سمت میں اپنی وزارت کی کوششوں کو سراہا۔ قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے مسٹر مانجھی نے کہا،’ٹیکنالوجی مواقع کے دروازے تو کھول سکتی ہے، لیکن صرف وہی کامیابی کی ضمانت نہیں دے سکتی۔ حقیقی کامیابی مسلسل محنت، عزم اور استقامت سے حاصل ہوتی ہے۔”انھوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ محض ملازمت کے حصول کی فکر نہ کریں بلکہ کاروباری ذہنیت اپنائیں اور ایسے ‘جاب کریٹرز’ (روزگار پیدا کرنے والے) بنیں جو دوسروں کو بااختیار بنا سکیں۔
مرکزی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ’سوشل میڈیا کو اپنی کمزوری نہیں بلکہ طاقت بنائیں‘۔ انھوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مختلف ہنر سیکھیں، جدید اور تخلیقی خیالات اپنائیں، کاروباری سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں اور مقامی مصنوعات و خیالات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے کے لیے کام کریں۔ انھوں نے نوجوانوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنیلیے مواقع بڑھانے اور عالمی معیشت میں اپنی شناخت قائم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسی جدید ٹیکنالوجیز سے خود کو آراستہ کریں۔
پروفیسر مظہر آصف نے اپنے خطاب میں اسیویں یومِ آزادی کے تاریخی موقع پر پرجوش مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے یومِ آزادی کی اہمیت اور قوم کے تئیں یونیورسٹی برادری کی ذمہ داریوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ علاقائی لہجے میں ان کے برجستہ اظہارِ خیال نے انہیں فوراً ہی سامعین کے دلوں کے قریب کر دیا۔ امیر خسرو اور علامہ اقبال جیسے عظیم شعرا کا حوالہ دیتے ہوئے، پروفیسر آصف نے ہندوستان کے تہذیبی ورثے کی انفرادیت اور امتیازی حیثیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا، ’ہندوستان قدیم زمانے سے ہی علم و دانش کا مرکز رہا ہے اور شعراو علما نے اسے غیر معمولی حسن اور علم کی سرزمین کے طور پر سراہا ہے۔’انھوں نے یہ بھی کہا کہ آزادی کا اصل مفہوم تمام شہریوں کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کی سمت میں اجتماعی طور پر کام کرنا ہے۔
پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہندوستان کی تحریکِ آزادی کی تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے ظالمانہ نوآبادیاتی نظام کے خلاف مجاہدینِ آزادی کے عزم و استقلال اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے برطانوی پالیسی ’تقسیم کرو اور حکومت کرو” کے تفرقہ انگیز اثرات پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد ہندوستانی معاشرے کو ذات پات، مذہب، خطے اور شناخت کی بنیادوں پر تقسیم کرنا تھا اور جس کے نتیجے میں بالآخر تقسیمِ ہند کا المیہ رونما ہوا۔ مہاتما گاندھی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بانی رہنماؤں میں سے ایک، حکیم اجمل خان کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے پروفیسر رضوی نے اس بات پر زور دیا کہ حقیقی آزادی محض سیاسی خودمختاری اور معاشی آزادی سے کہیں بڑھ کر ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کی بنیاد انصاف، مساوات، سماجی ہم آہنگی اور معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی فلاح و بہبود پر استوار ہونی چاہیے۔
باضابطہ تقریب کے بعد جامعہ کے مختلف اسکولوں کی جانب سے ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں جامعہ کے تمام اسکولوں کی ثقافتی اور فنی پیش کش کا ایک حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔ ’مشیر فاطمہ نرسری اسکول‘ نے ایک دلکش ’ایکشن سانگ‘ پیش کیا، جس میں ننھے شرکا کا جوش و خروش اور معصومیت نمایاں تھی۔ اس کے بعد ایک پرجوش موسیقی کا پروگرام پیش کیا گیا جس نے تقریب کے جشن کے ماحول کو مزید رونق بخشی۔ ’ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ویلفیئر سوسائٹی‘ کے ’چائلڈ گائیڈنس سینٹر‘ کے خصوصی ضروریات والے بچوں کی ایک خصوصی پیش کش نے ان کی غیر معمولی صلاحیتوں، اعتماد اور شرکت کے جذبے کو اجاگر کیا۔ مڈل اسکول نے خواتین مجاہدینِ آزادی پر مبنی ایک بامقصد ڈراما پیش کیا، جس میں ہندوستان کی جدوجہدِ آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والی خواتین کی ہمت اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ’جامعہ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول‘ نے ”سورنم بھارت – کل، آج، کل“ (سنہرا ہندوستان: ماضی، حال اور مستقبل) کے عنوان سے ایک رقص و ڈرامہ پیش کیا، جس میں مختلف ادوار سے گزرتے ہوئے ہندوستان کے سفر اور ملک کے شاندار ورثے اور بدلتے ہوئے حالات کی عکاسی کی گئی تھی۔ ’سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول‘ نے شان دار قوالی پیش کی جس نے جشن میں روایتی اور روحانی رنگ بھر دیا۔ پروگرام کا اختتام ’جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول‘کی جانب سے بریگیڈیئر محمد عثمان کی زندگی پر مبنی ایک خصوصی ڈرامے پر ہوا، جس میں ان کی بے مثال بہادری، حب الوطنی اور قوم کے لیے ان کے جذبہئ ایثار کو اجاگر کیا گیا۔ ان تقریبات نے طلبہ میں حب الوطنی، اتحاد، ہمت اور سماجی ذمہ داری کے جذبات کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ انھیں اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور ہنر کے اظہار کا پلیٹ فارم مہیا کرنے کے حوالے سے جامعہ کے عزم کی عکاسی کی۔ پروگرام کا اختتام قومی ترانے پر ہوا، جس نے جشن کو ایک باوقار انداز میں مکمل کیا اور آزادی، اتحاد، امن اور قومی خدمت کی مشترکہ اقدار کے عزم کی تجدید کی۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسی ویں یومِ آزادی کی تقریبات کا سلسلہ شام کے وقت ’جشنِ آزادی‘ کے ساتھ جاری رہا؛ یہ روح پرور موسیقی اور جشن کا ایک پروگرام تھا جو پندرہ اگست کو شام 7 بجے ڈاکٹر ایم اے انصاری آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔
اس خصوصی شام کے پروگرام کا انعقاد جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر مظہر آصف، شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل، جامعہ ملیہ اسلامہ اور پروفیسر نیلوفر افضل،ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر کی باوقار موجودگی میں کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 وکست بھارت کے عزم کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے نئی لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تحریک دیتا ہے یومِ آزادی: نبین

Next Post

ملہوترا نے دہلی بی جے پی دفتر میں کی پرچم کشائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10
پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ
قومی خبریں

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

2026-10-10
ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،
قومی خبریں

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

2026-10-10
جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا
قومی خبریں

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

2026-10-10
سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ
قومی خبریں

سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ

2026-10-10
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں ننھے ماحولیاتی محافظین کی گونج، نیشنل چلڈرنس انوائرنمنٹ پارلیمنٹ، 2026 میں بیداری سے عمل کی جانب پیش قدمی

2026-10-10
قومی خبریں

خلا کے شعبے میں نجی شراکت داری سے نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافہ: جتیندر سنگھ

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
Next Post
ملہوترا نے دہلی بی جے پی دفتر میں کی پرچم کشائی

ملہوترا نے دہلی بی جے پی دفتر میں کی پرچم کشائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.