ہفتہ, اگست 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

منشیات کے بین الاقوامی اسمگلر بسویا کی گرفتاری بڑی کامیابی: وزارتِ داخلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-15
in قومی خبریں
A A
منشیات کے بین الاقوامی اسمگلر بسویا کی گرفتاری بڑی کامیابی: وزارتِ داخلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیراعظم نے تقسیم کے المیے کو یاد کیا، بچ جانے والوں کی ہمت اور لچک کی ستائش کی

دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں این ایس یو آئی کا ترنگا مارچ، سینکڑوں طلباء نے لیا حصہ

نئی دہلی 14 اگست (یو این آئی) نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے منشیات کے بین الاقوامی سنڈیکیٹ کے خلاف لڑائی میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے یہاں سروجنی نگر علاقے میں پلنجی کے رہنے والے اور مطلوب بھگوڑے وریندر سنگھ بسویا عرف ویرو عرف بسویا کو ہندستان واپس لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
وزارتِ داخلہ نے جمعہ کے روز بتایا کہ بسویا کو صبح اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا۔ بیورو کی درخواست پر جاری انٹرپول ریڈ نوٹس کی بنیاد پر بسویا کو اس سال جون میں متحدہ عرب امارات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ہندستانی ایجنسیوں نے امارات کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم کر کے اس کی ہندستان واپسی کو یقینی بنایا۔
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، "مودی حکومت بیرونِ ملک چھپے ڈرگ اسمگلروں کا مسلسل پتہ لگا رہی ہے اور سخت موقف اپنائے ہوئے ان کے پورے نیٹ ورک کو ختم کر رہی ہے۔ منشیات کے خلاف ‘ قطعی برداشت نہ کرنے ‘ کی پالیسی میں ایک نیا سنگِ میل قائم کرتے ہوئے بیورو نے امارات سے فرار منشیات کے اسمگلر وریندر سنگھ بسویا کی واپسی کو یقینی بنایا۔ مجرم کا پتہ لگانے کے لیے ‘ٹاپ ٹو باٹم’ اور ‘باٹم ٹو ٹاپ’ اپروچ کے ذریعے، ہماری ایجنسیوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ڈرگ اسمگلر چاہے کہیں بھی چھپ جائیں، وہ ہندستانی قانون کی پکڑ سے بچ نہیں سکتے۔”
اس سال فروری میں پونے میں پولیس نے 500 گرام میفیڈرون ضبط کی۔ اس کے بعد ڈرگ اسمگلنگ کے پورے نیٹ ورک کی شناخت اور اسے ختم کرنے کی کارروائی کے دوران پونے سے تقریباً 867 کلوگرام اور دہلی سے 970 کلوگرام میفیڈرون برآمد کی گئی، جس سے کل برآمدگی تقریباً 1,837 کلوگرام میفیڈرون ہو گئی۔ اس کے بعد معاملے کو آگے کی جانچ کے لیے بیورو کی ممبئی زونل یونٹ کے سپرد کر دیا گیا۔
جانچ میں بسویا کی شناخت ایک اہم غیر ملکی آپریٹو اور مبینہ سازش کار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ بیرونِ ملک سے سنڈیکیٹ کی سرگرمیوں میں ربط و ضبط قائم کرتا تھا اور ہندستان سے دوسرے ملکوں میں میفیڈرون کی کھیپ بھیجنے میں مدد کرتا تھا۔ دہلی میں برآمد ہوئی تقریباً 970 کلوگرام میفیڈرون کی ایک بڑی کھیپ، مبینہ طور پر اس سے جڑے کوریئر چینلز کے ذریعے برآمد کرنے کی تیاری سے متعلق تھی۔ اس کا کردار گھریلو تیاری اور اسمگلنگ نیٹ ورک کو غیر ملکی تقسیم کار چینلوں سے جوڑنے والی ایک اہم کڑی کے طور پر سامنے آیا۔
بسویا کا نام بین الاقوامی کوکین اسمگلنگ سے جڑے دہلی پولیس اسپیشل سیل کے ایک الگ معاملے میں بھی سامنے آیا ہے۔ اکتوبر 2024 میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ڈرگ اسمگلنگ کرنے والے ایک بڑے گروہ کا پردہ فاش کیا۔ اس کارروائی کے دوران دہلی، ہاپوڑ اور غازی آباد میں گوداموں اور دیگر جگہوں کے ساتھ ساتھ گجرات کے انکلیشور میں ایک فیکٹری سے بھی بھاری مقدار میں منشیات ضبط کی گئیں۔ ان ملے جلے آپریشنز میں 1,300 کلوگرام سے زیادہ کوکین، میفیڈرون اور ہائیڈروپونک ویڈ برآمد کی گئی۔ گروہ کی جانچ سے پتہ چلا کہ کوکین اور دیگر منشیات کی خریداری، نقل و حمل، ذخیرہ اندوزی اور تقسیم کے کام میں بسویا کا مبینہ کردار تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نئے قانون سے ملک کی معدنی صلاحیت کو فروغ ملے گا: انیل اگروال

Next Post

گڑچرولی میں طالبات کی سانپ کاٹنے سے موت پر این ایچ آر سی نے لیا از خود نوٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل آئی آئی ٹی دہلی کی 57ویں تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گے
قومی خبریں

وزیراعظم نے تقسیم کے المیے کو یاد کیا، بچ جانے والوں کی ہمت اور لچک کی ستائش کی

2026-08-15
دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں این ایس یو آئی کا ترنگا مارچ، سینکڑوں طلباء نے لیا حصہ
قومی خبریں

دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں این ایس یو آئی کا ترنگا مارچ، سینکڑوں طلباء نے لیا حصہ

2026-08-15
گڑچرولی میں طالبات کی سانپ کاٹنے سے موت پر این ایچ آر سی نے لیا از خود نوٹس
قومی خبریں

گڑچرولی میں طالبات کی سانپ کاٹنے سے موت پر این ایچ آر سی نے لیا از خود نوٹس

2026-08-15
قومی خبریں

نئے قانون سے ملک کی معدنی صلاحیت کو فروغ ملے گا: انیل اگروال

2026-08-15
قومی خبریں

آکاشوانی کے پروگرام میں آزادی کے تمام رنگ نمایاں

2026-08-15
نالسر کے لاء گریجویٹس کے خلاف بار کونسل کے حکم پر سی جے آئی کا سخت تبصرہ
قومی خبریں

نالسر کے لاء گریجویٹس کے خلاف بار کونسل کے حکم پر سی جے آئی کا سخت تبصرہ

2026-08-15
امت شاہ کی امیج کا ‘غبارہ پھٹ’ چکا ہے، پارلیمنٹ آنے کی ہمت نہیں: راہل
قومی خبریں

اروناچل میں چین کے ذریعے گشت روکنے کا دعویٰ تشویش ناک، مودی حکومت کی خاموشی اور زیادہ خطرناک: راہل گاندھی

2026-08-15
قومی خبریں

آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف راہل گاندھی سپریم کورٹ پہنچے

2026-08-15
Next Post
گڑچرولی میں طالبات کی سانپ کاٹنے سے موت پر این ایچ آر سی نے لیا از خود نوٹس

گڑچرولی میں طالبات کی سانپ کاٹنے سے موت پر این ایچ آر سی نے لیا از خود نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.