بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مانسون اجلاس میں حکومت بیک فٹ پر رہی، اپوزیشن کا اتحاد بڑی کامیابی: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-14
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

نئی دہلی، 13 اگست (یو این آئی) کانگریس نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے اختتام پر کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد اس سیشن کی بڑی کامیابی رہا اور اس کے اجتماعی دباؤ کی وجہ سے حکومت کو کئی اہم بلوں پر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔
کانگریس شعبہ مواصلات کے انچارج و راجیہ سبھا رکنِ پارلیمنٹ جے رام رمیش اور لوک سبھا میں کانگریس کے نائب قائد گورَو گگوئی نے جمعرات کو کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے نیٹ امتحان میں بے ضابطگیوں، رام مندر ٹرسٹ میں چڑھاوے کی چوری، ایتھنول میں ملاوٹ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اقتدار والی ریاستوں میں کرپشن، چین سے جڑے مسائل اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں بدعنوانی جیسے موضوعات پر بحث کا مطالبہ کیا تھا، لیکن حکومت نے ان مسائل پر بحث نہیں کرائی۔
مسٹر گگوئی نے کہا کہ طلباء کی تحریک کے دباؤ میں حکومت کو وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ لینا پڑا، لیکن وزیرِ داخلہ امت شاہ سے پولیس کارروائی اور طلباء پر مظالم کے سلسلے میں بیان دینے کے مطالبے کو حکومت نے تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیشن کے آخری دن وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امت شاہ ایوان میں آئے، لیکن اس کے فوراً بعد کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ 11 سال پہلے 2015 میں ویاپم گھوٹالے کی وجہ سے مانسون سیشن متاثر ہوا تھا اور 11 سال بعد اس بار نیٹ معاملے کے باعث سیشن میں تعطل رہا۔ انہوں نے کہا کہ 18 دن تک اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی مسلسل میٹنگیں ہوئیں اور اپوزیشن کا اتحاد واضح طور پر سامنے آیا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے دباؤ کے باعث ‘ایک ملک ، ایک انتخاب’ بل، یونیورسٹیوں کی مرکزیت سے متعلق بل اور 130 ویں آئینی ترمیمی بل کی رپورٹ اس سیشن میں پیش نہیں ہو سکی، جبکہ فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ترمیمی بل کو جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی ) کے پاس بھیج دیا گیا۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ حد بندی (ڈی لمیٹیشن) سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور کرانے کے لیے حکومت دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکی۔ انہوں نے اسے اپوزیشن کے اتحاد کی اہم کامیابی قرار دیا اور کہا کہ مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی بل اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن ترمیمی بل بغیر کسی بحث کے منظور کر لیے گئے۔ کانگریس نے دونوں بلوں کو جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھرگے کی توہین پر پرینکا نے جتایا سخت اعتراض، مودی سے مانگا جواب

Next Post

راہل گاندھی کی انا، بے ضابطگی اور بدتمیزی کی نذر ہو گیا پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس: بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح

راہل گاندھی کی انا، بے ضابطگی اور بدتمیزی کی نذر ہو گیا پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس: بی جے پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.