بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

این ڈی اے اراکینِ پارلیمنٹ نے مارچ نکال کر اپوزیشن پر ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-12
in قومی خبریں
A A
این ڈی اے اراکینِ پارلیمنٹ نے مارچ نکال کر اپوزیشن پر ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے اراکینِ پارلیمنٹ نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مارچ نکالا اور اپوزیشن جماعتوں پر الزام لگایا کہ وہ طلباء کے مظاہرے کے مسئلے پر ایوان میں بحث سے بچنے کے لیے کارروائی میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ ا
این ڈی اے اراکینِ پارلیمنٹ نے مکر دوار تک مارچ نکالا اور الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین جان بوجھ کر پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور طلباء کے مسئلے پر بحث سے بچنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن وزیر داخلہ امت شاہ سے اس مسئلے پر جواب دینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اب مسٹر شاہ بحث میں شامل ہونے اور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، تب بھی اپوزیشن اراکین ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کر کے ایوان کی کارروائی کو متاثر کر رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سکریٹری نیز راجیہ سبھا رکنِ پارلیمنٹ ترون چگ نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر طلباء کے مسائل پر دوہرا رویہ اپنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے جھارکھنڈ میں طالب علموں کے خلاف پولیس کارروائی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک اسے برداشت نہیں کرے گا۔
بی جے پی رہنما انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جھارکھنڈ میں مظاہرہ کر رہے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ ان کے خلاف زیادتیاں کی گئیں۔ اس سے مسٹر گاندھی کی سوچ ظاہر ہوتی ہے۔ کانگریس کی حمایت سے چل رہی حکومت جھارکھنڈ میں نوجوانوں کے ساتھ کیسا سلوک کر رہی ہے، یہ طلباء کے خلاف کی گئی کارروائی سے واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی ایوان میں تو آتے نہیں لیکن وزیر داخلہ سے طلباء کے معاملے میں جواب مانگتے ہیں۔ مسٹر شاہ جب جواب دینے کے لیے تیار ہیں تب بھی ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رہی ہے۔
بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ بانسری سوراج نے مسٹر گاندھی پر پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے، بحث کا رخ موڑنے اور دوہرا سیاسی رویہ اپنانے کا الزام لگایا۔ اپنا دل (سونے لال) کی صدر نیز مرکزی وزیرِ مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود انوپریا پٹیل نے کہا کہ اپوزیشن اراکین جان بوجھ کر پارلیمنٹ کا کام کاج متاثر کر رہے ہیں۔ محترمہ پٹیل نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے پیپر لیک کا مسئلہ اٹھایا اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا، جسے حکومت نے قبول کر لیا۔ اس کے باوجود، اپوزیشن جماعتیں بحث کے لیے تیار نہیں ہیں، جو درست نہیں ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رچناتمک کانگریس کے قومی اجلاس میں عوام سے جڑے مسائل پر کھلی بات چیت ہوگی: سندیپ دکشت

Next Post

 کشمیر کی بدلتی تصویر اور ہر گھر ترنگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

 کشمیر کی بدلتی تصویر اور ہر گھر ترنگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.