بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سندھی سماج میں چالیہا مہوتسو کی دھوم، نئی نسل کو سندھی سماج کے مذہبی اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے کی کوشش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-11
in قومی خبریں
A A
سندھی سماج میں چالیہا مہوتسو کی دھوم، نئی نسل کو سندھی سماج کے مذہبی اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے کی کوشش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) بھگوان شری جھولے لال جی کے نعروں اور بھکتی گیتوں سے ان دنوں سندھی سماج کا ماحول بھکتی سے معمور ہے ملک ہی نہیں بلکہ دنیا کے مختلف حصوں میں آباد سندھی سماج کے لوگ اپنے آرادھیہ دیو بھگوان شری جھولے لال جی کا ‘چالیہا مہوتسو’ عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں دہلی میں سندھی سماج کی اہم تنظیم ‘سندھو سماج دہلی’ کی جانب سے بھی بھگوان شری جھولے لال جی کے چالیہا مہوتسو کا اہتمام 16 جولائی تا 25 اگست 2026 کیا جا رہا ہے اس دوران بڑی تعداد میں سماج کے لوگ مذہبی پروگراموں میں حصہ لے کر بھگوان جھولے لال جی کی آرادھنا کر رہے ہیں۔
سندھو سماج دہلی کے جنرل سکریٹری نریش بیلانی نے بتایا کہ چالیہا مہوتسو سندھی سماج کے مذہبی عقیدے اور صدیوں پرانی روایتوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ بھگوان شری جھولے لال جی کو سندھی سماج اپنا اشٹ دیوتا (خاص معبود) مانتا ہے اور چالیہا کے دوران عقیدت مند مکمل عقیدت کے ساتھ پوجا ارچنا، بھجن کیرتن اور دیگر مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چالہا صرف ایک مذہبی تقریب نہیں بلکہ سندھی سماج کی اتحاد، ثقافت اور روایتوں کو زندہ رکھنے والا تہوار بھی ہے۔ ملک و بیرون ملک میں رہنے والے سندھی خاندان اس موقع پر متحد ہو کر بھگوان جھولے لال جی کا یادگار روپ یاد کرتے ہیں اور خاندان و سماج کی خوشحالی اور انسانی فلاح و بہبود کی دعا کرتے ہیں۔
مسٹر بیلانی کے مطابق چالیہا مہوتسو کے ذریعے نئی نسل کو بھی سندھی سماج کے مذہبی اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مذہبی تقریبات میں نوجوانوں اور بچوں کی شرکت سے سماج کی روایتوں کو آگے بڑھانے کا پیغام مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان شری جھولے لال جی کا پیغام محبت، بھائی چارے، ہم آہنگی، خدمت اور انسانیت کا پیغام ہے۔ چالیہا مہوتسو اسی جذبے کو سماج میں مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ سندھو سماج دہلی کے اس اہتمام کو لے کر سماج کے لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ چالیہا مہوتسو کے دوران عقیدت مند بھگوان شری جھولے لال جی کے درشن اور پوجا ارچنا کر کے مذہبی ماحول میں اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترون تیج پال کی سزا پر کیوں خاموش ہیں کانگریس رہنما: بی جے پی

Next Post

دہلی لکشمی یوجنا کی مخالفت پر بی جے پی نے عآپ کے اراکینِ اسمبلی کے مکانات اور دفاتر کے باہر کیا مظاہرہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post
دہلی لکشمی یوجنا کی مخالفت پر بی جے پی نے عآپ کے اراکینِ اسمبلی کے مکانات اور دفاتر کے باہر کیا مظاہرہ

دہلی لکشمی یوجنا کی مخالفت پر بی جے پی نے عآپ کے اراکینِ اسمبلی کے مکانات اور دفاتر کے باہر کیا مظاہرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.