جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روس یوکرین تاریخی معاہدہ، گندم کی قیمت جنگ سے پہلے والی سطح پر واپس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-24
in عالمی خبریں
A A
روس یوکرین تاریخی معاہدہ، گندم کی قیمت جنگ سے پہلے والی سطح پر واپس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

ماسکو؍کیف//
روس اور یوکرین کے درمیان اناج کی برآمدات کے حوالے سے ہونے والے تاریخی معاہدے کے بعد عالمی سطح پر گندم کی قیمت میں پہلی مرتبہ کمی آئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں گندم کی قیمت روس یوکرین جنگ شروع ہونے سے پہلی والی سطح پر چلی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ روس اور یوکرین نے جمعے کو اناج کی برآمدات کے لیے بحیرہ اسود کی یوکرینی بندرگاہوں کو دوبارہ کھولنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔اس تاریخی معاہدے کے تحت سخت معاشی پابندیوں کے باوجود روسی اناج اور کھاد کی ترسیل میں نرمی کرتے ہوئے یوکرینی اناج کی برآمدات کو بحال کیا جائے گا۔
شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں گندم کی قیمت میں 5.9فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد تقریباً 27 کلوگرام گندم کی قیمت 7.59ڈالر ہو گئی ہے۔ رواں سال فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد پہلی مرتبہ گندم کی قیمت جنگ سے پہلے والی سطح پر واپس آئی ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں درآمد ہونے والی گندم کا 30 فیصد روس اور یوکرین پیدا کرتا ہے۔روسی جنگی جہازوں نے یوکرین کی بندرگاہوں پر موجود تقریباً 25 ملین ٹن گندم اور دیگر اناج کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا کی ہوئی تھی۔
گندم کی قیمتوں میں فوری کمی کے باوجود تجزیہ کاروں نے معاہدے کی دیر پا پاسداری کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
گلوبل کموڈیٹی کنسلٹنگ کے صدر مائیکل زوزولو نے سوال اٹھایا کہ کیا واقعی اس معاہدے کے تحت بڑی مقدار میں اناج کی ترسیل ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ یورپ کے کچھ علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال کے باعث گندم کی قیمت میں مزید کمی شاید ممکن نہ ہو سکے۔
روس اور یوکرین کے علاوہ امریکہ، آسٹریلیا اور کینیڈا گندم برآمد کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں۔ جبکہ سب سے زیادہ گندم مصر، انڈونیشیا، نائیجیریا اور ترکی درآمد کرتے ہیں۔
دنیا بھر میں صرف چند ہی ایسے ممالک ہیں جو اتنی مقدار میں گندم پیدا کرتے ہیں کہ خود بھی استعمال کریں اور باقی برآمد کر دیں۔
چین گندم پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے لیکن اپنی ایک کروڑ 40 ارب کی آبادی کے لیے اسے زیادہ سے زیادہ گندم درآمد بھی کرنا پڑتی ہے۔اناج کی قیمت روس کے یوکرین پر فروری میں حملہ کرنے سے پہلے بھی زیادہ تھیں، جس کی بڑی وجہ کورونا کی عالمی وبا سے پیدا ہونے والے حالات ہیں۔
تاہم روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے گندم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا جو یورپی مارکیٹ میں مئی کے مہینے میں 400 یورو فی ٹن ہو گئی۔ گزشتہ سال موسم سرما کے مقابلے میں گندم کی قیمت میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے مطابق 30 سے زیادہ ممالک کا تقریباً 30 فیصد گندم کی درآمد کے لیے روس اور یوکرین پر انحصار پر ہے۔
یوکرین اور روس ہی یورپی ممالک کے لیے اناج کی سپلائی کا اہم ذریعہ ہیں۔ یورپ اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے 30 فیصد اناج انہی دو ممالک سے درآمد کر کے پورا کرتا ہے۔
روس کی بحریہ نے بحر اسود پر یوکرین کی اہم بندرگاہوں کا راستہ روکا ہوا ہے جس سے یوکرین 25 ملین ٹن اناج درآمد کرنے سے قاصر ہے جو مختلف بندرگاہوں یا کھیتوں میں پڑا ہوا ہے۔ تاہم جمعے کو ہونے والے تاریخی معاہدے کے بعد اناج کی ترسیل کے لیے بندرگاہوں کا راستہ کھول دیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ یوکیرین کو 300 کلو میٹر کی مسافت کے حامل میزائل فراہم نہیں کرے گا، وائٹ ہاؤس

Next Post

آئندہ سال سعودی حکومت 1 کروڑ سے زائد حج و عمرہ زائرین کی میزبانی کیلئے تیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
عالمی خبریں

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

2025-05-15
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

2025-05-15
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 21 افراد ہلاک
عالمی خبریں

میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ۔ میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل

2025-05-15
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

سعودی عرب کی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی میری خواہش ہے، صدر ٹرمپ

2025-05-15
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
Next Post
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی

آئندہ سال سعودی حکومت 1 کروڑ سے زائد حج و عمرہ زائرین کی میزبانی کیلئے تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.