بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پریاگ راج میں ‘چھاتوں کی گونج’ پروگرام روکنے کی ہو رہی ہے کوشش، ہر حال میں جائیں گے راہل: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-07
in قومی خبریں
A A
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

نئی دہلی، 06 اگست (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ اتر پردیش انتظامیہ آٹھ اگست کو پریاگ راج میں پارٹی رہنما راہل گاندھی کے ‘ چھاتروں کی گونج’ پروگرام کو روکنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے، لیکن پارٹی نے اس پروگرام سے متعلق تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں اور مسٹر گاندھی مقررہ شیڈول کے مطابق پریاگ راج پہنچیں گے۔
اتر پردیش کانگریس کے انچارج راجندر پال گوتم، پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ کشوری لال شرما، عمران مسعود اور تنوج پنیا نے جمعرات کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر گاندھی ملک بھر میں ‘چھاتروں کی گونج’ مہم کے ذریعے طالب علموں کے مسائل اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کوٹا اور دہرا دون میں بھی پروگراموں کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی اور اب پریاگ راج میں بھی انتظامیہ پروگرام کے مقام پر دباؤ بنا کر انعقاد منسوخ کرانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن کانگریس پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پریاگ راج کے کے ڈی گراؤنڈ میں پروگرام کے لیے تمام ضروری اجازتیں حاصل کر لی گئی ہیں، مقررہ فیس جمع کرا دی گئی ہے اور تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس کے باوجود انتظامیہ پروگرام کے مقام کی انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام ہفتے کی شام پانچ بجے ہونا ہے اور اگلے دن اتوار ہے، اس لیے طلبہ کی پڑھائی متاثر ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
مسٹر گوتم نے الزام لگایا کہ اتر پردیش حکومت آئین اور قانون کی روح کے خلاف کام کر رہی ہے۔ کانگریس نے تمام قانونی رسمی کارروائیاں مکمل کی ہیں اور جمہوری طریقے سے پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود اگر پروگرام میں رکاوٹ ڈالی جاتی ہے تب بھی مسٹر گاندھی ہر حال میں پریاگ راج جائیں گے اور طالب علموں کے درمیان اپنی بات رکھیں گے۔
مسٹر شرما نے کہا کہ تمام ضروری اجازتیں ملنے کے بعد بھی پروگرام پر اعتراض جتانا جمہوری اقدار کے مطابق نہیں ہے۔ مسٹر مسعود نے الزام لگایا کہ ‘چھاتروں کی گونج’ مہم کو مل رہی حمایت سے حکومت گھبرائی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسٹر پنیا نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی آواز دبانا چاہتی ہے، لیکن کانگریس طالب علموں اور نوجوانوں کے مسائل مضبوطی سے اٹھاتی رہے گی اور ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

طلبہ کے معاملے میں راہل کہیں بولتے ہیں، تو کہیں خاموش رہتے ہیں، ملک ان کا دوہررمعیار دیکھ رہا ہے: روی شنکر

Next Post

حساسیت کے ساتھ مضبوطی، اور خدمت کا حیرت انگیز سنگم تھیں سشما سوراج: ملہوترا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post

حساسیت کے ساتھ مضبوطی، اور خدمت کا حیرت انگیز سنگم تھیں سشما سوراج: ملہوترا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.