منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاہو ٹرمپ کو ایران کے ’پک ایکس ماؤنٹین‘ جوہری مرکز کی انٹیلی جنس فراہم کریں گے: امریکی اخبار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-29
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل، ٹرمپ کے مطالبے کو، کلّیتاً نظر انداز کر رہا ہے : غزّہ حکومت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

واشنگٹن، 28 جولائی (یو این آئی) اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران انہیں ایران کے پک ایکس ماؤنٹین جوہری مرکز سے متعلق انٹیلی جنس فراہم کریں گے۔
امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اپنے پراسرار پک ایکس ماؤنٹین جوہری مرکز پر سرگرمیاں بڑھا رہا ہے اور امن مذاکرات جاری رکھنے کے حوالے سے درست معلومات فراہم نہیں کر رہا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات میں ایران کے ساتھ حالیہ جنگ اور ایران کے جوہری پروگرام پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وفد ملاقات کے دوران ایسے شواہد پیش کرے گا جن سے ظاہر ہو گا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق نئی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور تہران اس وقت نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہا۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو ایسے شواہد ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ 2020ء میں تعمیر شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ خفیہ پک ایکس ماؤنٹین تنصیب پر جوہری سینٹری فیوجز پہنچائے گئے ہیں۔
یہ زیرِ زمین مرکز نطنز کی جوہری تنصیب کے قریب کوہِ کولانگ کے نیچے 300 فٹ سے زائد گہرائی میں واقع ہے اور طویل عرصے سے شبہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ یہ ایران کے جوہری پروگرام کا حصہ ہے۔
اس سے قبل اس مقام پر جوہری سرگرمیوں کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے تھے، صدر ٹرمپ نے ماضی میں ایران پر حملوں کے دوران اس تنصیب کو نشانہ نہ بنانے کی ایک وجہ یہی بتائی تھی۔
گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں پک ایکس ماؤنٹین پر سرگرمیوں کی اطلاعات کو کم اہمیت دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ نے اس پہاڑی تنصیب کو نشانہ بنانے کے امکان کا اشارہ بھی دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی افواج ایک زمینی کارروائی کے لیے بھی تیار ہیں، جس کا مقصد ایران میں زیرِ زمین محفوظ کیے گئے سینکڑوں پاؤنڈ افزودہ یورینیئم پر قبضہ کرنا ہوسکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل ایسے شواہد بھی پیش کرے گا جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اپنے میزائل اور ڈرون پروگرام کو دوبارہ بحال کرنے میں مصروف ہے، حالانکہ امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں ان صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران کا خوف: اسرائیلی وزیراعظم خاموشی سے امریکہ روانہ

Next Post

سپریم کورٹ کا بغیر مجرمانہ ریکارڈ والے طلباء کو رہا کرنے کا حکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف
عالمی خبریں

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

2026-09-15
وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ
عالمی خبریں

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

2026-09-15
آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا

2026-09-15
عالمی خبریں

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک، کئی زخمی

2026-09-15
عالمی خبریں

ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق

2026-09-15
عالمی خبریں

غزہ پر فلم کے معاملے میں اسرائیلی وزیر کی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کرنے کی دھمکی

2026-09-15
عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو ‘ختم کرنے’ کی دھمکی

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ کا بغیر مجرمانہ ریکارڈ والے طلباء کو رہا کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.