منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت کو کھادی کا جھنڈا بنانے والوں کی بات سننی چاہئے : پرینکا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-23
in قومی خبریں
A A
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے جمعہ کو کہا کہ مودی حکومت کو کھادی کے جھنڈے بنانے والوں کی بات سننی چاہئے اور درآمد شدہ جھنڈوں کے بجائے کھادی سے بنے جھنڈے خریدنے کا حساس فیصلہ کرنا چاہئے ۔
محترمہ وڈرا نے کہا کہ حکومت کو اپنا فیصلہ بدلنا چاہئے اور کھادی پرچم کی توسیع کے لئے اقدامات کرنا چاہئے جو ہزاروں لوگوں کی روزی روٹی کا ذریعہ بن گیا ہے ۔ جھنڈے خریدنے کی نئی پالیسی کی وجہ سے اس سے وابستہ ہزاروں کاریگروں اور ان کے خاندانوں کو بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، اس لیے حکومت کو کھادی کے جھنڈے خریدنے کا فیصلہ کرنا چاہیے ۔
انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ‘‘وجے وشیو ترنگا پیارا، جھنڈا اونچا رہے ہمارا’’۔ یہ محض الفاظ نہیں ہیں، یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کا احساس ہے ۔ ہمارا جھنڈا متنوع رنگوں، شکلوں، جگہوں، بولیوں، کھانے کی عادتوں اور عقائد کے حامل ملک میں اتحاد، فخر، رواداری، ایثار، قربانی اور خود اعتمادی کی علامت ہے ۔
محترمہ پرینکا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ”مودی جی، کھادی کا بنا ہوا ترنگا ملک کے خود اعتمادی کی عکاسی کرتا ہے اور لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی اس سے جڑی ہوئی ہے ۔ اس تاریخی دن پر امید ہے آپ سنیں گے ۔ جو کھادی سے جھنڈے بناتے ہیں اور ان کے مطالبے پر حساس فیصلہ کریں گے ۔”
کانگریس کے میڈیا شعبہ کے سربراہ جے رام رمیش نے بھی کھادی کے جھنڈوں پر مودی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ مسٹر مودی جو کبھی کھادی پہننے کا مشورہ دیتے تھے ، اب وہ کھادی کے جھنڈوں سے دوری بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ "منافقت زندہ باد! قومی پرچم بنا کر کھادی سے اپنی روزی روٹی بنانے والوں کی زندگیوں کو مشکل کیا جا رہا ہے ، وہ بھی کھادی کے لیے جسے نہرو نے کبھی ہندوستان کی آزادی کا لباس قرار دیا تھا۔ یہاں تک کہ اس شخص سے جو ناگپور میں اس تنظیم کا پرچار کرنے والا تھا جہاں قومی پرچم لہرانے میں 52 سال لگے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیاکپ کی میزبانی یو اے ای کے سپرد

Next Post

سسودیا کے خلاف معاملے میں کوئی سچائی نہیں: کیجریوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

سسودیا کے خلاف معاملے میں کوئی سچائی نہیں: کیجریوال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.