ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-21
in قومی خبریں
A A
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) نیٹ-یو جی پیپر لیک کے مسئلے پر مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے کے ساتھ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے نزدیک پہنچے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور کچھ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی طرف سے منعقدہ ‘پارلیمنٹ چلو’ پروگرام کے تحت بڑی تعداد میں جنتر منتر پر صبح سے ہی مظاہرین کی بھیڑ جمع ہونے لگی اور پولیس نے جگہ جگہ راستوں پر بیریکیڈ لگا رکھے تھے۔ کچھ مظاہرین جنتر منتر سے نکل کر ریل بھون کے چوراہے تک آ گئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف بڑھ رہے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کے کئی گولے چھوڑے۔ مظاہرین طلبہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سڑک پر بیٹھ گئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ کچھ طلبہ نے بیریکیڈ پار کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس کے سخت بندوبست کی وجہ سے وہ بیریکیڈ پار نہیں کر سکے اور پھر سڑک پر دیگر ساتھیوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے۔ پولیس کے سمجھانے بجھانے کے باوجود مظاہرین طلبہ وہیں ڈٹے رہے۔ بعد میں پولیس کے کچھ سینئر افسران وہاں پہنچے اور وہاں طلبہ سے بات کی لیکن مظاہرین طلبہ اپنی ضد پر اڑے رہے۔ جس پر پولیس نے ہلکی طاقت کا استعمال کیا اور مظاہرین نوجوان پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئے۔ اس کے بعد پوری سڑک کو خالی کرایا گیا۔
علاقے میں حکم امتناعی نافذ ہونے اور پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے دن علاقے میں سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس نے امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کر کے پارلیمنٹ کی طرف بڑھ رہے کئی مظاہرین کو حراست میں لے کر پولیس کی گاڑی میں قریبی تھانے لے گئے۔ قابلِ ذکر ہے کہ سی جے پی نے 20 جون کو جنتر منتر پر مسٹر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے کے ساتھ دھرنا مظاہرہ شروع کیا تھا۔ ماہرِ تعلیم سونم وانگچک نے 28 جون کو اسی مطالبے کے ساتھ بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ دہلی پولیس نے ہفتہ کی صبح مسٹر وانگچک کو زبردستی ہسپتال میں داخل کروا دیا تھا، جس کے بعد جنتر منتر پر مظاہرین کی تعداد میں کئی گنا اضافہ دیکھنے کو ملا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ آج پہلے سے طے شدہ مارچ میں شامل ہوئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

Next Post

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

2026-09-04
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
Next Post
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.