بدھ, جولائی 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-14
in عالمی خبریں
A A
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

واشنگٹن/تہران، 13 جولائی (یو این آئی) امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار پہلے کی نسبت کافی حد تک بڑھا دیا ہے، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی تازہ حملوں کی لہر نے جنوبی اور مغربی ایران کے ایک وسیع حصے کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان حملوں میں ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں قشم، سرک، بندرعباس، جسک، بوشہر، خندب، مہشہر، آبادان، خرمشہر سمیت کئی علاقے شامل ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے امریکی تازہ حملوں میں ایک سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت اور 4 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے تنازع پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کے خلاف حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی ہے، جب کہ تہران کا کہنا ہے کہ تازہ حملوں نے گزشتہ چند مہینوں کی تمام سفارتی کوششوں کو ’’بے معنی‘‘ بنا دیا ہے۔ امریکی فوج نے اتوار کو رات 9 بجے (جی ایم ٹی) ایران پر مزید حملے شروع کیے۔ سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایکس پر کہا کہ ان حملوں کا مقصد ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے تاکہ وہ آبنائے ہرمز سے آزادانہ گزرنے والے شہری بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں پر حملے نہ کر سکے۔
سینٹ کام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی افواج کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے ان حملوں کا حکم دیا، ٹرمپ نے ہفتے کے آخر میں ایران پر ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’ہم انھیں بری طرح مار رہے ہیں۔‘‘ اتوار کے روز اس سے قبل تہران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور کہا کہ اس نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز بند کر دی ہے۔
اس نئی کشیدگی نے گزشتہ ماہ طے پانے والے امریکہ اور ایران کے عبوری جنگ بندی معاہدے کے مستقبل پر مزید سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ تاہم سینٹکام کے مطابق کچھ جہاز اب بھی اس آبی گزرگاہ سے گزر رہے تھے۔ دی گارڈین نے رپورٹ کیا کہ امریکا کے تازہ حملوں کی رفتار اور دائرہ کار پہلے سے کہیں زیادہ وسیع تھا۔ سینٹ کام کے مطابق صرف ہفتہ کی رات تقریباً 140 حملے کیے گئے۔
صدر ٹرمپ نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ اس نے آبنائے ہرمز بند کر دی ہے، جب کہ علاقے میں کنٹرول کی کشمکش جاری ہے۔ دوسری طرف اتوار کو ایران کے حملے قطر تک بھی پھیل گئے، جو جنگ بندی مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہا تھا اور اپریل کے بعد پہلی بار حملوں کی زد میں آیا۔ متحدہ عرب امارات، جسے مئی کے اوائل کے بعد نشانہ نہیں بنایا گیا تھا، نے بتایا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کو روکا۔ سینٹکام نے ہفتہ کو بتایا کہ امریکی افواج نے اس ہفتے تین راتوں کے دوران ایران کے 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جب کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اس کے جواب میں اس نے اردن، کویت، عمان اور قطر میں اہداف پر حملے کیے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

Next Post

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

2026-07-14
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

2026-07-14
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

2026-07-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

2026-07-12
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے کوئی درخواست نہیں کی: اسماعیل بقائی

2026-07-12
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

نتن یاہو کی پالیسیاں اسرائیل، خطے اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دیتی ہیں: ترک وزیر خارجہ

2026-07-12
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس

2026-07-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

میں ٹک ٹاک پر ٹیلر سوئفٹ سے زیادہ مقبول ہوں، ٹرمپ کا دعویٰ

2026-07-10
Next Post
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.