جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ننون بیس کیمپ پر فیشل ریکگنیشن سسٹم کے الرٹ کے بعد مبینہ او جی ڈبلیو گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں 

سرینگر؍۱۱ جولائی

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

                شری امرناتھ جی یاترا کے دوران ایک اہم سیکورٹی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے ہفتہ کے روز ننوان بیس کیمپ کے ایکسرے پوائنٹ پر فیشل ریکگنیشن سسٹم(ایف آر ایس)کی جانب سے موصول ہونے والے فوری الرٹ کے بعد ایک مبینہ اوور گراؤنڈ ورکر (او جی ڈبلیو) کو حراست میں لے لیا۔

                پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت محمد اقبال وانی ولد علی محمد وانی ساکن حاجن، ضلع بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ فیشل ریکگنیشن سسٹم سے الرٹ موصول ہونے پر پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو روک کر اس کی جانچ پڑتال کی، جس کے دوران اس کی مبینہ طور پر او جی ڈبلیو ہونے کی تصدیق ہوئی۔

                مذکورہ شخص کو مزید قانونی کارروائی اور تفصیلی تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

                پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب کارروائی شری امرناتھ جی یاترا کے لیے کیے گئے کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات کے تحت نصب جدید نگرانی ٹیکنالوجی کی مؤثریت کا واضح ثبوت ہے۔ فیشل ریکگنیشن سسٹم نے حقیقی وقت میں نگرانی، داخلی کنٹرول کو مزید مضبوط بنانے اور ممکنہ خطرات کے خلاف سیکورٹی اداروں کو فوری کارروائی کے قابل بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

                اننت ناگ پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یاتریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ اور مضبوط سیکورٹی گرڈ برقرار رکھا جائے گا، تاکہ شری امرناتھ جی یاترا تمام عقیدت مندوں کے لیے پُرامن، محفوظ اور ہر قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے پاک ماحول میں انجام پا سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘

Next Post

بی جے پی ہماری حکومت  گرانے اور این سی کو توڑنے  کی کوشش کر رہی ہے:عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post
بی جے پی ہماری حکومت   گرانے اور این سی کو توڑنے   کی کوشش کر رہی ہے:عمر

بی جے پی ہماری حکومت  گرانے اور این سی کو توڑنے  کی کوشش کر رہی ہے:عمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.