جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 وزیر اعلیٰ نے۱۱۷ لیکچررز کو تقرری نامے دیے، اے اے وائی طلبہ کی فیس مکمل معاف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 وزیر اعلیٰ نے۱۱۷ لیکچررز کو تقرری نامے دیے، اے اے وائی طلبہ کی فیس مکمل معاف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

۱۱۵کروڑ روپے کے تعلیمی منصوبوں کا افتتاح‘۲۱۰۹ ترقیاتی کاموں کا آغاز‘۶۷ طلبہ اور قومی اعزاز یافتہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی

(ڈی آئی پی آر)

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

سری نگر؍۸ جولائی

جموں و کشمیر کے تعلیمی شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے تحت وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج محکمہ اسکولی تعلیم میں۱۱۷ نو منتخب لیکچررز کو تقرری نامے فراہم کیے۔ کئی برسوں کے بعد محکمہ تعلیم میں اسکول لیکچررز کی یہ پہلی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بجٹ۲۰۲۶ میں کیے گئے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے انتودیہ اَنّ یوجنا(اے اے وائی) سے وابستہ خاندانوں کے اسکول اور کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ کی ٹیوشن فیس مکمل طور پر معاف کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اس فیصلے کا مقصد مستحق طلبہ کے لیے تعلیم کو مزید آسان اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔

یہ اعلانات وزیر اعلیٰ نے’ایجوکیشن کانکلیو 2026: بنیاد سے بلندی تک‘کے موقع پر کیے، جس کا انعقاد سمگرا شکشا اور محکمہ اسکولی و اعلیٰ تعلیم نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نے تعلیمی شعبے میں۱۱۵ کروڑ روپے سے زائد لاگت کے۲۱۰۹ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جموں میں ورچوئل کلاسز کے لیے جدید اسٹوڈیو اور ایک ہائی ٹیک آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے۶۷؍اسکولی اور کالج طلبہ کو اعزازات سے نوازا، جبکہ قومی سطح پر اعزاز یافتہ اساتذہ کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے طلبہ کی اختراعات، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کی عکاسی کرنے والے نمائشی اسٹالوں کا معائنہ کیا۔

عمرعبداللہ نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اختراعات، جن میں پیٹنٹس اور اسٹارٹ اپس بھی شامل ہیں، اس بات کا ثبوت ہیں کہ معیاری تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی روزمرہ کے مسائل کا مؤثر حل پیش کر سکتی ہے اور عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے وزیر تعلیم سکینہ ایتو کی جانب سے تعلیمی شعبے میں اصلاحات اور بجٹ سے متعلق اقدامات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت تعلیمی بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی، ادارہ جاتی ترقی، اساتذہ اور ماہرین تعلیم کی خدمات و سہولیات میں بہتری اور معیاری تعلیم تک مساوی رسائی کے لیے سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

عمرعبداللہ نے اساتذہ کو معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر، انجینئر، فوجی، پولیس افسر یا کسی بھی شعبے کا ماہر، سب کی بنیاد ایک استاد ہی رکھتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اسکولوں کی بہتری، اساتذہ کی فلاح اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے مسلسل کام کرتی رہے گی۔

تقریب میں وزیر تعلیم سکینہ ایتو، وزیر زراعت جاوید احمد ڈار، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، متعدد ارکانِ اسمبلی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ، کمشنر سیکریٹری محکمہ اسکولی تعلیم، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ڈائریکٹر کالجز، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر و جموں، محکمہ تعلیم کے سینئر افسران، ماہرین تعلیم اور بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر کے تعلیمی شعبے، بالخصوص طلبہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’’میں اس کانکلیو سے جموں و کشمیر کے روشن مستقبل کے بارے میں مزید اعتماد کے ساتھ واپس جا رہا ہوں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر سے مختلف وفود اور شخصیات کی ملاقات

Next Post

آرمی چیف کا کشمیر میں سلامتی صورتحال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post
آرمی چیف کا کشمیر میں سلامتی صورتحال کا جائزہ

آرمی چیف کا کشمیر میں سلامتی صورتحال کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.