جمعہ, جولائی 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان اور انڈونیشیا کی شراکت داری میں سنہرے باب کا آغاز، دونوں نے متعدد شعبوں میں معاہدے کیے: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-08
in قومی خبریں
A A
’نیا بھارت دہشت گردی کے سامنے خاموش نہیں رہتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رام مندر ٹرسٹ میں سنتوں اور دھرم گرؤوں کو شامل کر کے نیا ٹرسٹ بنے: کانگریس

گزشتہ پانچ برسوں میں کوآپریٹو نظام جدید، شفاف، ٹیکنالوجی سے بھرپور اور مسابقتی بن گیا ہے: شاہ

نئی دہلی، 07 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندستان اور انڈونیشیا نے اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک سنہرا باب شروع کرتے ہوئے دفاع، سکیورٹی، اہم معدنیات، سمندری شعبے، ٹیکنالوجی اور زراعت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے کیے ہیں انڈونیشیا کے تین روزہ دورے پر گئے مسٹر مودی نے منگل کو دارالحکومت جکارتہ میں انڈونیشیا کے صدر پروبوو سوبیانتو کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آج سے ہندستان اور انڈونیشیا کی شراکت داری کا ایک سنہرا باب شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں قائم ہونے والی ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری آج ایک نئی اڑان بھر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہم ترقی، سکیورٹی، ٹیکنالوجی، ثقافت اور تعلیم، ہر شعبے میں اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آج سے ہندستان۔انڈونیشیا شراکت داری کا ایک سنہرا باب شروع ہو گا۔“
وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا اعتماد ہمارے دفاع، سکیورٹی اور سمندری شعبے میں تعاون کو مضبوط کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے آج دفاعی تبادلوں، آفات کے بندوبست اور صنعتی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ آج ہونے والے معاہدوں سے ہندستان کی معیاری اور سستی ادویات اب انڈونیشیا کے شہریوں کو مزید آسانی سے دستیاب ہوں گی۔
وزیر اعظم نے موجودہ حالات میں ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کی مضبوطی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے اہم معدنیات اور اسٹیل کے شعبے میں سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان اسٹیل اور نایاب میگنیٹ کے تعلق سے شراکت داری کی نئی شروعات ہو رہی ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ اب ہندستان کا ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام یو پی آئی انڈونیشیا کے ادائیگی کے نظام کے ساتھ مربوط ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے تجارت میں آسانی پیداہو گی اور سیاحت کے شعبے کو بھی فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک گرو دیو ربیندر ناتھ ٹیگور کے تاریخی دورہ انڈونیشیا کا صد سالہ جشن دھوم دھام سے منائیں گے۔ ہندستان۔انڈونیشیا اس صد سالہ تقریب کو ”ٹیگور اور دیوانترا کلچرل اینڈ ایجوکیشنل ڈپلومیسی ایئر“ کے طور پر منائیں گے۔ دنیا کے کچھ حصوں میں جاری تنازعات پر مسٹر مودی نے کہا کہ عالمی اتھل پتھل کے اس دور میں ہندستان کا ماننا ہے کہ بات چیت اور سفارت کاری کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر ہم ‘دو ریاستی ‘ حل اور طویل مدتی امن کی حمایت کرتے ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام مندر ٹرسٹ میں سنتوں اور دھرم گرؤوں کو شامل کر کے نیا ٹرسٹ بنے: کانگریس

Next Post

امرناتھ یاترا ڈیوٹی میں مبینہ  غفلت‘چار اساتذہ معطل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

رام مندر ٹرسٹ میں سنتوں اور دھرم گرؤوں کو شامل کر کے نیا ٹرسٹ بنے: کانگریس

2026-07-08
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ
قومی خبریں

گزشتہ پانچ برسوں میں کوآپریٹو نظام جدید، شفاف، ٹیکنالوجی سے بھرپور اور مسابقتی بن گیا ہے: شاہ

2026-07-08
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا
قومی خبریں

کیرالہ لینڈ سلائیڈنگ، راحت اور بچاؤ کام میں ہر ممکن تعاون کی اپیل، ہر قدم پرمتاثرین کے ساتھ ہے کانگریس: پرینکا گاندھی

2026-07-08
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
اہم ترین

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘

2026-07-07
وزیر اعظم مودی کی سلطانِ عمان اور ولی عہد کویت سے گفتگو
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے سوامی وویکانند کے نروان دیوس پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا، کہا ان کے نظریات ملک کو تحریک دیتے رہیں گے

2026-07-05
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

پریس کی آزادی تب ہی معنی خیز ہوتی ہے جب اس کا استعمال ہمت اور ذمہ داری کے ساتھ کیا جائے :رادھا کرشنن

2026-07-05
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

چڑھوا چوری معاملے میں بی جے پی ۔آر ایس ایس ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے : کانگریس

2026-07-05
شدید سردی کے باعث معمول کی سرگرمیاں محدود لیکن قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں
قومی خبریں

حکومت نے پیاز کی قیمت خرید 250 روپے بڑھا کر 2,125 روپے فی کوئنٹل کی

2026-07-05
Next Post
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل

امرناتھ یاترا ڈیوٹی میں مبینہ  غفلت‘چار اساتذہ معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.