اتوار, اگست 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر جموں شاہراہ پر نئی ٹنل ٹی ۳ ؍اور اور وایاڈکٹ پایہ تکمیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-02
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سرینگر جموں شاہراہ پر نئی ٹنل ٹی ۳ ؍اور اور وایاڈکٹ پایہ تکمیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

۳جولائی کو دونوں منصوبے چالو ہوں گے ‘سنہا کا وزیر اعظم کا شکریہ

ویب ڈیسک

متعلقہ

ریاستی سرپرستی میں اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سبب: ہیومن رائٹس واچ

’نوجوان کاروباریوں کیلئے زراعت اگلا بڑا میدان‘

سرینگر؍یکم جولائی

            شری امرناتھ یاترا کے آغاز سے قبل جموں،سری نگر قومی شاہراہ پر سڑک رابطے کو مزید محفوظ اور مؤثر بنانے کے لیے دو بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ منصوبے۳ جولائی سے ٹریفک کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

            ان منصوبوں میں رام بن ضلع میں ڈگڈول اور پنتھیال کو ملانے والی۳ء۵کلومیٹر طویل اے ٹی۳ سرنگ اور رامسو کے قریب۸۱۰میٹر طویل وایاڈکٹ شامل ہیں، جو اس اہم قومی شاہراہ پر آمدورفت کو مزید محفوظ اور آسان بنائیں گے۔

            سرکاری ترجمان کے مطابق دونوں منصوبوں پر گاڑیوں کی آمدورفت۳جولائی سے شروع ہوگی۔

            دریں اثنا، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان منصوبوں کی تکمیل پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی جموں و کشمیر میں محفوظ، تیز رفتار اور قابل اعتماد سڑک رابطے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔

            واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر جمعرات کی صبح جموں کے بھگوتی نگر یاتری نیواس سے شری امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو روانہ کریں گے۔

            یاتری اسی قومی شاہراہ سے سفر کرتے ہوئے پہلگام اور بال تل کے بیس کیمپوں تک پہنچیں گے، جبکہ۵۷ روزہ سالانہ یاترا کا باقاعدہ آغاز اگلے روز دونوں راستوں سے ہوگا۔

            لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے پیغام میں کہا’’جموں و کشمیر میں شاہراہوں اور سڑک رابطوں میں انقلابی تبدیلی لانے پر معزز وزیر اعظم نریندر مودی جی اور مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری جی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ رام بن ضلع میں رامسو کے قریب۸۱۰ میٹر طویل وایاڈکٹ اور این ایچ۴۴پر ڈگڈول سے پنتھیال کو ملانے والی۳ء۵ کلومیٹر طویل اے ٹی۳سرنگ کی تکمیل ایک اور تاریخی سنگِ میل ہے‘‘۔

            سنہا نے کہا کہ یہ اہم بنیادی ڈھانچے مقامی باشندوں، سیاحوں، مال بردار گاڑیوں اور سیکورٹی فورسز کے لیے ہر موسم میں ہموار آمدورفت کو یقینی بنائیں گے، جبکہ شری امرناتھ جی یاترا۲۰۲۶ کے زائرین کے لیے بھی سفر کو زیادہ محفوظ اور آسان بنائیں گے، کیونکہ ان کے ذریعے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے حصوں کو بائی پاس کیا جا سکے گا۔

            لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ یہ دونوں اہم شاہراہی منصوبے۳  جولائی۲۰۲۶ سے ٹریفک کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی وی ایف علاج کے دوران خاتون کی موت، اہلِ خانہ کا طبی غفلت کا الزام، مجرمانہ تحقیقات کا مطالبہ

Next Post

سالانہ امر ناتھ یاترا کا آج جموں سے آغاز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ریاستی سرپرستی میں اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سبب: ہیومن رائٹس واچ
تازہ تریں

ریاستی سرپرستی میں اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سبب: ہیومن رائٹس واچ

2026-08-22
’وزیر اعظم پنڈتوں کی کشمیر واپسی کیلئے پر عزم‘
اہم ترین

’نوجوان کاروباریوں کیلئے زراعت اگلا بڑا میدان‘

2026-08-22
چار برس تک اس نے اپنا فون آن نہیں کیا ‘ پھر ایک غلطی کی اور کھیل ختم
اہم ترین

چار برس تک اس نے اپنا فون آن نہیں کیا ‘ پھر ایک غلطی کی اور کھیل ختم

2026-08-22
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’پاکستان کی ’مایوسی‘ پر تبصرے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ‘

2026-08-22
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

سری نگر کے پولو ویو میں وزیر اعلیٰ نے ’ویسٹ ٹو ونڈر‘ گارڈن کا افتتاح کیا

2026-08-22
۸۰ویںیوم آزادی پر ایل جی سنہا کی عوام کو مبارک باد‘کہا گزشتہ چند برسوں کے دوران یہاں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے
اہم ترین

سکیورٹی فورسز اکیلے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر سکتیں:سنہا : ایل جی سنہا

2026-08-22
ڈی جی پی کا انسداد دہشت گرد ی کارروائیوں کا جائزہ
اہم ترین

پربھات کا شوپیاں میں ایس او جی  کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

2026-08-22
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

2026-08-22
Next Post
سالانہ امر ناتھ یاترا کا آج جموں سے آغاز

سالانہ امر ناتھ یاترا کا آج جموں سے آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.