ہفتہ, اگست 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

رادھا کرشنن نے کھرگے سمیت راجیہ سبھا کے لیے منتخب آٹھ ارکان کو دلایا حلف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-30
in قومی خبریں
A A
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ٹریک۲ شرکاء پاکستان سے ذاتی حیثیت میں مذاکرات کررہے ہیں‘

آزادی کا حقیقی مفہوم  ہر شہری کو مواقع  فراہم کرنا ہے: صدر مرمو

نئی دہلی، 29 جون (یو این آئی) راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے پیر کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سمیت راجیہ سبھا کے دوبارہ منتخب اور نو منتخب آٹھ ارکان کو راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف دلایا۔
راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق، مسٹر رادھا کرشنن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ سادہ تقاریب میں منتخب ارکان کو رکنیت کا حلف دلایا۔ کرناٹک سے منتخب ہونے والے مسٹر کھرگے کے علاوہ آج حلف لینے والے سات ارکان میں گجرات سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جتیندر میگھ جی بھائی کنجاریا اور مسٹر مان سنگھ میرامن پرمار، کرناٹک سے بی جے پی کے ایم ناگراجا، مدھیہ پردیش سے بی جے پی کے مسٹر ترون چگ، مہاراشٹر سے منتخب ہوئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے راجیندر ہیرا لال جین، منی پور سے بی جے پی کی محترمہ ادھیکاری مایوم شاردا دیوی عرف میموم شاردا دیوی اور راجستھان سے منتخب بی جے پی کی ڈاکٹر الکا سنگھ شامل ہیں۔
ان سات میں سے چار ارکان نے ہندی میں، ایک نے کنڑ میں، ایک نے پنجابی میں اور ایک نے منی پوری زبان میں حلف لیا۔ اس موقع پر راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، ایوان کے رہنما اور مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا، پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر کرن ریجیجو، قانون اور انصاف کے وزیرِ مملکت ارجن رام میگھوال اور راجیہ سبھا کے ارکان جے رام رمیش اور پرفل پٹیل موجود تھے۔ راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری پی سی مودی اور سکریٹریٹ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مسٹر کھرگے نے چیئرمین کے چیمبر میں الگ سے منعقدہ تقریب میں حلف لینے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دوبارہ راجیہ سبھا کا حلف لینا ان کے لیے فخر اور بڑی ذمہ داری کا موضوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس باوقار ایوان میں قائدِ حزبِ اختلاف (اپوزیشن لیڈر) کے طور پر خدمت جاری رکھنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مسٹر کھرگے نے راجیہ سبھا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کے تعاون اور حمایت کے لیے تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کانگریس کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی، لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی، کانگریس ممبرانِ پارلیمنٹ، پارٹی قیادت، کارکنوں اور حامیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اٹوٹ یقین اور حوصلہ افزائی نے عوامی زندگی اور پارلیمانی سفر میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے۔ مسٹر کھرگے کی حلف برداری کے موقع پر کانگریس کی سینئر لیڈر محترمہ سونیا گاندھی، لوک سبھا رکن محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا اور کے سی وینوگوپال بھی موجود تھے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی میں یکم جولائی سے نافذ ہوگی نئی ای وی پالیسی: ریکھا گپتا

Next Post

غیر مجاز وصولیاں: مستقل حل تلاش کرنا ناگزیر                

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان اور چین کے درمیان بات چیت مثبت سمت میں، لوگوں کے تعلقات بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے: وزارتِ خارجہ
اہم ترین

’ٹریک۲ شرکاء پاکستان سے ذاتی حیثیت میں مذاکرات کررہے ہیں‘

2026-08-15
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
اہم ترین

آزادی کا حقیقی مفہوم  ہر شہری کو مواقع  فراہم کرنا ہے: صدر مرمو

2026-08-15
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

راہل گاندھی کی انا، بے ضابطگی اور بدتمیزی کی نذر ہو گیا پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس: بی جے پی

2026-08-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

مانسون اجلاس میں حکومت بیک فٹ پر رہی، اپوزیشن کا اتحاد بڑی کامیابی: کانگریس

2026-08-14
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا
قومی خبریں

کھرگے کی توہین پر پرینکا نے جتایا سخت اعتراض، مودی سے مانگا جواب

2026-08-14
قومی خبریں

شاہ سے ملے موریہ،عوامی فلاحی اسکیموں، دیہی ترقی اور بنیادی ڈھانچے سے جڑے کام اور موجودہ سیاسی صورتحال پر کی گفتگو

2026-08-14
ڈاکٹروں نے کھڑگے کو پیس میکر لگانے کا مشورہ دیا
قومی خبریں

تبدیلی، اتحاد، آئین کے تحفظ کے لیے سیاسی طاقت ضروری: کھرگے

2026-08-14
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

مظاہرین کی فیشل ریکگنیشن نگرانی کے خلاف عرضی پر سماعت کرے گا سپریم کورٹ

2026-08-14
Next Post
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب

غیر مجاز وصولیاں: مستقل حل تلاش کرنا ناگزیر                

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.