منگل, اکتوبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

کار دریائے دراس میں جاگری ‘ایک شخص کو بچا لیا گیا، تین لاپتہ

ویب ڈیسک

متعلقہ

’زراعت میں اے آئی اور انسان میں ہم آہنگی کی ضرورت‘

’طبی انٹرنز کے وظیفے پر ملک گیر یکسانیت نہیں‘ریاستیں خود رقم طے کرسکتی ہیں‘

سرینگر؍۲۴ جون

            جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کی تحصیل عسر کے ملہوری علاقے میں بدھ کی شام ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

            ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایک گاڑی بدھ کی شام ملہوری کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

            حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی باشندے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور فوری طور پر بچاؤ کارروائی شروع کی۔زخمیوں کو ابتدائی امداد کے بعد علاج و معالجے کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔

            پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

            اس دوران ضلع کرگل کے دراس سیکٹر میں مارپوچو کے قریب ایک گاڑی دریائے دراس میں جاگرنے کے نتیجے میں ایک شخص کو بچا لیا گیا جبکہ تین دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

            حکام کے مطابق  ایک فرونکس گاڑی حادثے کا شکار ہو کر دریا میں جاگری۔ حادثے کے وقت گاڑی میں چار افراد سوار تھے۔

            بچائے گئے شخص کی شناخت آغا سید باقر ولد سید مسلم ساکن لنکرچے، عمر تقریباً۳۵ برس، کے طور پر کی گئی ہے۔ انہیں دریا سے نکال کر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔لاپتہ افراد میں سجاد حسین ولد حاجی عباس ساکن لنکرچے، عمر تقریباً۲۶  برس، حسینہ بانو دختر محمود حسین ساکن گاٹو لنکرچے، عمر تقریباً۲۵ برس، اور صغریٰ بانو دختر محمد علی ساکن گاٹو لنکرچے، عمر تقریباً۲۳ برس، شامل ہیں۔

            حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں اور مقامی انتظامیہ نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے دریا میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ دریا میں پانی کے تیز بہاؤ اور دشوار حالات کے باوجود تلاش کا عمل جاری ہے اور مختلف ٹیمیں دریا کے کناروں اور بہاؤ کے راستوں پر سرچ آپریشن انجام دے رہی ہیں۔

            حادثے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

            اس دوران جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بدھ کے روز یاتریوں کو لے جانے والی ایک بس سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کم از کم۲۳؍ افراد زخمی ہوگئے۔

            حکام نے بتایا کہ سانبہ ضلع کے گوران اور سمب دیہات کے یاتری ماتا سکرالا دیوی مندر، بلوار جا رہے تھے کہ دھار روڈ پر ڈنگی سمبلی کے نزدیک یہ حادثہ پیش آیا۔حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، بعد ازاں پولیس ٹیمیں بھی ریسکیو آپریشن میں شامل ہوگئیں۔

            تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے چار افراد کی حالت تشویشناک قرار دی ہے۔حکام کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اقوام متحدہ میں جموں کشمیر پر پاکستان کے ’بے جا‘ ریمارکس مسترد، بھارت کا سخت ردعمل

Next Post

 سکاسٹ کشمیر کی۳۶ ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ منعقد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

’زراعت میں اے آئی اور انسان میں ہم آہنگی کی ضرورت‘

2026-10-06
’طبی انٹرنز کے وظیفے پر ملک گیر یکسانیت نہیں‘ریاستیں خود رقم طے کرسکتی ہیں‘
اہم ترین

’طبی انٹرنز کے وظیفے پر ملک گیر یکسانیت نہیں‘ریاستیں خود رقم طے کرسکتی ہیں‘

2026-10-06
۱۵۰ بنگلہ دیشی شہریوں کو جموں کشمیر سے ملک بدر کیا جا رہا ہے
اہم ترین

۱۵۰ بنگلہ دیشی شہریوں کو جموں کشمیر سے ملک بدر کیا جا رہا ہے

2026-10-06
سڑکوں کی بار بار کھدائی روکنے کیلئے مشترکہ ڈکٹ پالیسی نافذ
اہم ترین

سڑکوں کی بار بار کھدائی روکنے کیلئے مشترکہ ڈکٹ پالیسی نافذ

2026-10-06
جے کے ایس آر ٹی سی کے ڈی ای ایف خریداری میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی
اہم ترین

جے کے ایس آر ٹی سی کے ڈی ای ایف خریداری میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی

2026-10-06
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

 سنہا نے قانون ساز اسمبلی کو  غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا

2026-10-06
’اوڑی میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام بنادیا گیا‘
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب دو بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی گئیں

2026-10-06
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
اہم ترین

جموں بار ایسوسی ایشن کو موٹر وہیکل کے  نئے ای-چالان نظام پر تشویش ظاہر

2026-10-06
Next Post
 سکاسٹ کشمیر کی۳۶ ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ منعقد

 سکاسٹ کشمیر کی۳۶ ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.