جمعرات, اکتوبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پولیس نے منشیات فروشوں کی۴ کروڑ  روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

سرینگر؍۱۶ جون

متعلقہ

وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری

۲۰۲۳ کی ووٹوں کی گنتی کی ویڈیو غائب ہونے پر سپریم کورٹ الیکشن کمیشن پر برہم

جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف جاری ’’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘‘ کے تحت پلوامہ اور سری نگر اضلاع میں تین مبینہ منشیات فروشوں کی تقریباً۴ کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی دفعات کے تحت انجام دی گئی۔

اونتی پورہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۶۸ -ایف کے تحت بدنام زمانہ منشیات فروش نثار احمد کھانڈے کی دو منزلہ رہائشی عمارت اور۷کنال۱۸ مرلہ اراضی، جس کی مالیت تقریباً ڈھائی کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، ضبط کر لی۔

پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ جائیداد غیر قانونی ذرائع سے حاصل شدہ قرار دی گئی۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ مذکورہ جائیداد منشیات اور نشہ آور اشیا کی غیر قانونی خرید و فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے بنائی گئی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ نثار احمد کھانڈے منشیات سے متعلق متعدد مقدمات میں ملوث ہے اور ضبط شدہ جائیداد اس کی غیر قانونی سرگرمیوں کا براہ راست نتیجہ پائی گئی۔

ادھر سری نگر میں پولیس نے دو دیگر مبینہ منشیات فروشوں کی ایک کروڑ۵۰ لاکھ روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادیں بھی ضبط کی ہیں۔بٹہ مالو پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعہ کے تحت نندریش کالونی سری نگر میں واقع سکندر فردوس کے تین منزلہ رہائشی مکان کو ضبط کیا، جس کی مالیت تقریباً۸۰لاکھ روپے ہے۔

سکندر فردوس کے خلاف بٹہ مالو پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ اور تعزیراتِ ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ایک اور کارروائی میں کرال کھڈ پولیس نے غلام حسن بٹ کے نام پر موجود بیجبہاڑہ، ضلع اننت ناگ میں واقع ایک منزلہ رہائشی مکان ضبط کیا، جس کی مالیت تقریباً۷۰ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق ضبطی کی کارروائی کی رپورٹ مزید قانونی کارروائی کے لیے سیفما نئی دہلی کو ارسال کر دی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ضبط شدہ تمام جائیدادیں منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے بنائی گئی تھیں اور منشیات کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

اس بیچ جموں و کشمیر کو منشیات کی لعنت سے پاک بنانے کے لیے جاری ’’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘‘ کے تحت اننت ناگ پولیس نے سات افراد کے خلاف نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ضلع بھر میں منشیات کے استعمال اور اس کی خرید و فروخت کے خلاف مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے متعدد کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں، جن کے نتیجے میں مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ بیجبہاڑہ میں پولیس نے طبی ٹیم کے اشتراک سے ریپڈ ڈرگ ڈیٹیکشن کٹ کے ذریعے ڈرگ اسکریننگ مہم چلائی۔ اس دوران پانچ افراد کے منشیات استعمال کرنے کی تصدیق ہوئی، جن کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۸/۲۷کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

ملزمان کی شناخت غلام نبی حجام ولد غلام رسول حجام ساکن سیکوپ بیجبہاڑہ، خورشید احمد شیخ ولد محمد عبداللہ شیخ ساکن ٹاک محلہ بیجبہاڑہ، وسیم احمد دھوبی ولد غلام قادر دھوبی ساکن بدرو سری گفوارہ، شوکت احمد شیخ ولد غلام حسن شیخ ساکن شیخ محلہ بیجبہاڑہ اور سرتاج احمد چوری ساز ولد مرحوم محمد عبداللہ چوری ساز ساکن سیکوپ بیجبہاڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دریں اثنا، منشیات مخالف مہم کے تحت پولیس اسٹیشن کوکرناگ کو دو مشتبہ افراد کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی، جنہیں مختلف مقامات سے حراست میں لے کر طبی معائنہ کرایا گیا۔ طبی رپورٹوں میں دونوں افراد کے منشیات استعمال کرنے کی تصدیق ہوئی۔

اس سلسلے میں تنویر احمد ملک ولد مبارک احمد ملک ساکن زالنگام کے خلاف ایف آئی آر نمبر۷۵/۲۰۲۶ اور صبیر احمد تنتری ولد فاروق احمد تنتری ساکن زالنگام کے خلاف ایف آئی آر نمبر۶۷/۲۰۲۶؍این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۸/۲۷ کے تحت درج کی گئی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ منشیات فروشی یا منشیات کے استعمال سے متعلق مستند معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری میں حادثاتی بارودی سرنگ  دھماکہ، جے سی او سمیت چار فوجی زخمی

Next Post

 امرتسر میں لشکرِ طیبہ سے مبینہ طور پر منسلک ملزم کی جائیداد ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں سیزن کی پہلی برف باری
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری

2026-10-15
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

۲۰۲۳ کی ووٹوں کی گنتی کی ویڈیو غائب ہونے پر سپریم کورٹ الیکشن کمیشن پر برہم

2026-10-15
’منشیات فروشوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور‘
اہم ترین

’صحت کی سہولیات میں انسانی ہمدردی کو مرکزی اہمیت دیں‘

2026-10-15
’کشمیر میں بی جے پی نظریاتی محاذ پر اپنی جگہ مضبوط بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر میں بی جے پی نظریاتی محاذ پر اپنی جگہ مضبوط بنا رہی ہے‘

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
اہم ترین

پاکستان میں مقیم دہشت گرد کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

2026-10-15
جب تک موسم اجازت دیتا ہے وادی میںتعلیمی ادارے کھلے رہیں گے:پولے
اہم ترین

اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی آج سے نیا شیڈول نافذ العمل ہو گا

2026-10-15
Next Post
این آئی اےکاآسیہ اندرابی کیلئے عمر قید کی سزا کا مطالبہ

 امرتسر میں لشکرِ طیبہ سے مبینہ طور پر منسلک ملزم کی جائیداد ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.