جمعرات, جون 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلانات پر اسرائیل میں نیتن یاہو کے اثر و رسوخ پر نئی بحث چھڑ گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-11
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسرائیلی جیلوں میں تشدد کیلئے کتے بھی استعمال کیے گئے: فلسطینی قیدیوں کا انکشافات

آبنائے ہرمز ایران اور عمان کا مشترکہ علاقہ ہے: عراقچی

تل ابیب، 10 جون (یو این آئی) اسرائیل میں وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے کردار اور اختیارات پر نئی سیاسی بحث شروع ہو گئی، سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا قومی سلامتی کے فیصلے اب بھی نیتن یاہو خود کرتے ہیں یا وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بڑھتے ہوئے انحصار کا شکار ہو چکے ہیں۔
ترک نیوز ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق اس بحث کی وجہ یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ مہینوں میں اسرائیل سے متعلق متعدد جنگ بندی معاہدوں کا اعلان خود کیا۔ ٹرمپ نے 10 اکتوبر 2025ء کو غزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جبکہ بعد ازاں ایران اور لبنان سے متعلق جنگ بندی انتظامات کا بھی اعلان کرتے رہے۔
ٹرمپ کی وارننگ نظر انداز، اسرائیل کی لبنان پر بمباری نیتن یاہو کے قریبی وزراء نے اس تاثر کو مسترد کر دیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم امریکی صدر کے تابع ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت لیکود کے وزیر میکی زوہار نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا ہے کہ تمام فیصلے نیتن یاہو خود کرتے ہیں، اگر وہ ٹرمپ کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں تو صرف اس لیے کہ وہ اسرائیل کے مفاد میں ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل کو واشنگٹن کے ساتھ تعلقات سے ایسے اہم فوائد حاصل ہوئے ہیں جو عوام کے سامنے نہیں لائے گئے۔ دوسری جانب سیاسی تجزیہ کار بین کاسپیت نے نیتن یاہو کو کمزور قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے دوران نیتن یاہو اپنی سابقہ پُر اعتماد تقاریر کے برعکس کمزور دکھائی دیے۔
کاسپیت کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے سیاسی اور قانونی مسائل، خصوصاً بد عنوانی کے مقدمے میں ٹرمپ کو شامل کر کے خود کو امریکی صدر پر انحصار کرنے والی شخصیت بنا لیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی، لبنان میں جاری فوجی کارروائیاں اور سال کے آخر میں متوقع انتخابات نیتن یاہو کو قومی سلامتی کے معاملات کو سیاسی طور پر استعمال کرنے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں، ایسے میں ٹرمپ کا تابع رہنا بھی ان کے لیے فائدہ مند ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آبنائے ہرمز ایران اور عمان کا مشترکہ علاقہ ہے: عراقچی

Next Post

اسرائیلی جیلوں میں تشدد کیلئے کتے بھی استعمال کیے گئے: فلسطینی قیدیوں کا انکشافات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل اور فلسطینیوں میں سیاسی مذاکرات کرائے جانا ضروری ہیں: بین الاقوامی ریڈ کراس
عالمی خبریں

اسرائیلی جیلوں میں تشدد کیلئے کتے بھی استعمال کیے گئے: فلسطینی قیدیوں کا انکشافات

2026-06-11
روس نے یوکرین کے سب سے بڑے بحری جہاز کو تباہ کر دیا، فوٹیج جاری
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز ایران اور عمان کا مشترکہ علاقہ ہے: عراقچی

2026-06-11
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران سے 2 سے 3 دن میں معاہدہ طے پا سکتا : ڈونلڈ ٹرمپ

2026-06-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

نیتن یاہو پر واضح کردیا تھا کہ کشیدگی میں اضافہ کیا تو ایران کے خلاف اسرائیل خود کو اکیلا پائےگا: ٹرمپ

2026-06-10
بے دخل کرنے کے اسرائیلی بیانات ناقابل قبول ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں:سعودی عرب
عالمی خبریں

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری اور ترقی دی گئی

2026-06-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

اسرائیل کے پاس کوئی چوائس نہیں، ایران سے معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا: ٹرمپ

2026-06-09
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ایران اور اسرائیل فوری طور پر حملے روکیں: امریکی صدر

2026-06-09
بے دخل کرنے کے اسرائیلی بیانات ناقابل قبول ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں:سعودی عرب
عالمی خبریں

سعودی عرب میں ہائی الرٹ، شہریوں کے لیے ہنگامی انتباہ جاری

2026-06-09
Next Post
اسرائیل اور فلسطینیوں میں سیاسی مذاکرات کرائے جانا ضروری ہیں: بین الاقوامی ریڈ کراس

اسرائیلی جیلوں میں تشدد کیلئے کتے بھی استعمال کیے گئے: فلسطینی قیدیوں کا انکشافات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.