جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ اور ایران امن معاہدے کے قریب یا نئی جنگ کے دہانے پر؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-07
in عالمی خبریں
A A
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

واشنگٹن، تہران، 6 جون (یو این آئی) امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے باوجود کشیدگی کم ہونے کے بجائے ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔
دونوں ممالک ایک طرف امن مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کی بات کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب دھمکیوں، میزائل حملوں اور فوجی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس نے خطے میں نئی جنگ کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے خطے میں موجود اپنے فوجی اڈوں کو ایران کے خلاف استعمال کیا تو انہیں جائز اہداف سمجھا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ ہفتوں کے دوران خلیجی ممالک میں امریکی اور ایرانی مفادات پر متعدد حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملوں سے نقصان پہنچا جبکہ ایک ہندوستانی شہری ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے، ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق بیشتر میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے یا راستے میں تباہ ہو گئے۔
ادھر بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر اور ایک فوجی اڈے کو بھی ایرانی حملوں کا نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئیں، تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تمام حملے ناکام بنا دیے گئے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب امریکہ بھی ایران کے حساس مقامات پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، قشم جزیرے اور دیگر علاقوں میں ایرانی ریڈار، ڈرون تنصیبات اور مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ تہران نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی کارروائیوں سے ایک ایرانی آئل ٹینکر کو بھی نقصان پہنچا۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے، تاہم ساتھ ہی واضح کیا کہ پابندیاں اسی وقت ختم ہوں گی جب ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد بار یہ اشارہ دے چکے ہیں کہ دونوں ممالک کسی معاہدے کے قریب ہیں، مئی میں انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور معاہدے کے امکانات روشن ہیں۔
دوسری جانب ایران اور پاکستان کے درمیان بھی سفارتی رابطے تیز ہوئے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر پاکستانی اور ایرانی وزرائے داخلہ نے خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔ امن مذاکرات کے باوجود دونوں جانب سے سخت بیانات کا سلسلہ جاری ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے بھی ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے، اگر ایران نے جلد فیصلہ نہ کیا تو اس کے لیے کچھ باقی نہیں بچے گا۔
ادھر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت کا 40 دن تک مقابلہ کرنا معمولی بات نہیں اور ایران ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگرچہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان پس پردہ مذاکرات جاری ہیں اور جنگ بندی میں توسیع کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں، لیکن میدانِ عمل میں جاری حملے، دھمکیاں اور جوابی کارروائیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ خطہ اب بھی انتہائی نازک صورتِ حال سے دو چار ہے۔ موجودہ حالات میں امن معاہدہ اور نئی جنگ، دونوں امکانات ایک ساتھ موجود ہیں، تاہم کسی ایک بڑے حملے یا جانی نقصان کی صورت میں صورتِ حال دوبارہ مکمل جنگ کی طرف جا سکتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

Next Post

سی پی آئی لیڈر سنتوش کمار نے ایف سی آئی سائلو کنٹریکٹس کی آزادانہ جانچ کا مطالبہ کیا، فوڈ اسٹوریج کنٹرول پر انتباہ دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

سی پی آئی لیڈر سنتوش کمار نے ایف سی آئی سائلو کنٹریکٹس کی آزادانہ جانچ کا مطالبہ کیا، فوڈ اسٹوریج کنٹرول پر انتباہ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.