جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-31
in عالمی خبریں
A A
قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے … حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

الخلیل ، 30 مئی (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں واقع تاریخی ابراہیمی مسجد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا اور نمازیوں کو بندوق کی نوک پر باہر نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز کی جانب سے ایک اور کھلی اشتعال انگیزی سامنے آئی، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں واقع مسلمانوں کی تاریخی اور مقدس ترین ‘مسجدِ ابراہیمی’ کو غیر معینہ مدت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ اس جابرانہ اقدام کے بعد پورے فلسطین اور مقبوضہ مغربی کنارے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے مسلح اہلکار اچانک مسجدِ ابراہیمی میں داخل ہوئے اور وہاں موجود نمازیوں، مسجد کے انتظامی عملے اور محافظوں کو بندوق کی نوک پر زبردستی اور دھکے دے کر مقدس احاطے سے باہر نکال دیا۔ مسجد کو تالے لگا کر سیل کرنے کے بعد، اسرائیلی فوج نے مسجد کے اردگرد قائم تمام سیکیورٹی چیک پوائنٹس اور لوہے کے گیٹ بھی بند کر دیے ہیں تاکہ کوئی بھی مسلمان وہاں تک نہ پہنچ سکے۔
فلسطینی وزارتِ اوقاف نے اس بزدلانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے "عبادت کی آزادی پر حملہ اور کھلی دہشت گردی” قرار دیا اور کہا اسرائیل اس بندش کی آڑ میں مسجدِ ابراہیمی کی تاریخی اور اسلامی حیثیت کو تبدیل کرنے کی مذموم تیاری کر رہا ہے۔
مبصرین کے مطابق، اس جابرانہ ہتھکنڈے کا اصل مقصد الخلیل کے قدیم اور تاریخی شہر سے فلسطینیوں کو مکمل طور پر بے دخل کر کے اس پورے علاقے پر غاصبانہ کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ مسجدِ ابراہیمی پر تالے لگانے اور مسلمانوں کا داخلہ بند کرنے کے اسرائیلی فیصلے کے خلاف مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں شدید احتجاجی لہر اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ فلسطینی قیادت نے عالمی برادری اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے اس مقدس ترین مقام کے تحفظ کے لیے فوری اور عملی قدم اٹھائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

Next Post

ٹرمپ دور میں آئیس نے 5 لاکھ افراد گرفتار کیے: وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
’ہم روس کے سیاحتی ٹور کا منصوبہ نہیں بنا رہے‘وائٹ ہاؤس کا ماسکو کی پابندیوں کا تمسخر

ٹرمپ دور میں آئیس نے 5 لاکھ افراد گرفتار کیے: وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.