ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گردی فنڈنگ معاملہ‘ انجینئر  رشید کو۲۵تا۳۰ جون عبوری ضمانت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-27
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ہماری آواز کو کوئی دبا نہیں سکتا، سچ ہمارے ساتھ ہے: انجینئر رشید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

نئی دہلی؍۲۶ مئی

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو جیل میں بند بارہمولہ کے رکن پارلیمان شیخ عبدالرشید المعروف انجینئر رشید کو اپنے والد کی بعد از وفات رسومات میں شرکت کے لیے۲۵جون سے۳۰جون تک عبوری ضمانت دے دی۔

جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ اور جسٹس مدھو جین پر مشتمل بنچ نے تاہم رشید کو ہدایت دی کہ وہ۱۸ مئی کو دی گئی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد۲جون کو خودسپردگی کریں۔

رشید کے سینئر وکیل نے عدالت سے گزارش کی کہ دہشت گردی فنڈنگ الزامات کا سامنا کرنے والے رکن پارلیمان کو دی گئی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے تاکہ وہ سری نگر میں اپنے والد کی تدفین کے چالیسویں دن منعقد ہونے والی بعض مذہبی رسومات میں شرکت کر سکیں۔

عدالت نے حکم دیا، ’’۲ون کو عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد اپیل کنندہ خودسپردگی کرے گا۔ تاہم۲۵ جون سے۳۰جون تک کی مدت کے لیے اپیل کنندہ کو دوبارہ عبوری ضمانت دی جاتی ہے تاکہ وہ چالیسویں دن کی رسومات اور تقاریب میں شرکت کر سکے۔‘‘

عدالت نے کہا کہ۲۵تا۳۰جون دی جانے والی عبوری ضمانت انہی شرائط کے تحت ہوگی جو رشید کی موجودہ رہائی کی مدت پر لاگو ہیں۔۱۸مئی کو بنچ نے رشید کی عبوری ضمانت کے دوران کئی شرائط عائد کی تھیں، جن میں یہ بھی شامل تھا کہ ان کے ساتھ ہمیشہ سادہ لباس میں کم از کم دو پولیس اہلکار موجود رہیں گے، جو تہاڑ جیل سے روانگی کے آغاز سے لے کر سری نگر سے واپسی تک ان کے ساتھ رہیں گے۔

عدالت نے کہا تھا کہ انہیں قبرستان یا کسی بھی عبادت گاہ جانے کی اجازت ہوگی، تاہم انہیں اپنی رہائش گاہ کے علاوہ کہیں اور جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

۲۸ اپریل کو عدالت نے انہیں سری نگر میں اپنے علیل والد سے ملاقات کے لیے ایک ہفتے کی عبوری ضمانت دی تھی۔ بعد ازاں ان کے والد کو علاج کے لیے یہاں ایمس منتقل کیے جانے کے بعد یہ مدت۱۰مئی تک بڑھا دی گئی تھی۔

رشید دہشت گردی فنڈنگ معاملے میں مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندوں اور دہشت گرد تنظیموں کو فنڈ فراہم کیے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے انہیں۲۰۱۷ کے اس معاملے میں گرفتار کرنے کے بعد سے۲۰۱۹سے دہلی کی تہاڑ جیل میں بند رکھا ہوا ہے۔

اکتوبر۲۰۱۹میں چارج شیٹ میں نامزد کیے جانے کے بعد، مارچ۲۰۲۲میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے رشید اور دیگر کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعات۱۲۰بی (مجرمانہ سازش)،۱۲۱ (حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنا) اور۱۲۴؍اے (بغاوت) کے تحت، نیز غیر قانونی سرگرمیاں (انسداد) قانون کی متعلقہ سخت دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی تھی۔(ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اس سال۱۷لاکھ۷ہزار۳۱۰ ؍افراد نے حج ادا کیا: سعودی حکام

Next Post

 ایل جی سنہا اور وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کی عیدالاضحیٰ پر مبارکباد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
 ایل جی سنہا اور وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کی عیدالاضحیٰ پر مبارکباد

 ایل جی سنہا اور وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کی عیدالاضحیٰ پر مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.